سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page iii of 525

سفر یورپ 1924ء — Page iii

پیش لفظ ۱۹۲۴ء کے آغاز میں انگلستان کی مشہور عالمی ویمبلے نمائش کے سلسلہ میں سوشلسٹ لیڈر مسٹرولیم لافٹس ہیر (Mr۔Willam Loftus Hare) کی تجویز پر ایک مذاہب کا نفرنس کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا۔اس کا نفرنس میں شرکت اور مذہب اسلام کے متعلق احمدی نقطہ نگاہ پیش کرنے کے لئے سیدنا حضرت خلیفۃ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں درخواست کی گئی۔اسی طرح حضرت حافظ روشن علی رضی اللہ عنہ کو تصوف کے بارے میں تقریر کا دعوت نامہ بھجوایا گیا۔اس کانفرنس میں شرکت کی غرض سے حضرت خلیفہ امسیح الثانی رضی اللہ عنہ حضرت حافظ روشن علی رضی اللہ عنہ اور دیگر گیارہ احباب کے ساتھ ۱۲ جولائی ۱۹۲۴ء کو قادیان سے روانہ ہوئے۔اسی سفر میں بیت الفضل لندن کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا۔اس مبارک سفر کے آغاز سے اختتام سفر تک حضرت بھائی عبدالرحمن قادیانی یومیہ ڈائری کی صورت میں رپورٹ تیار کر کے ساتھ ساتھ قادیان بھجواتے رہے۔اس ڈائری کی اہمیت وافادیت کے پیش نظر اسے کتابی شکل میں احباب جماعت کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ یہ کتاب احباب جماعت کے از دیا دایمان اور راہنمائی کا موجب ہو۔آمین ناشر