سفر یورپ 1924ء

by Other Authors

Page 8 of 525

سفر یورپ 1924ء — Page 8

Λ متھرا : متھرا اسٹیشن پر آگرہ کی جماعت حاضر تھی۔ہمارے امیر المجاہدین میدان انسداد فتنہ ارتداد بھی آئے ہوئے تھے۔فرخ آباد اور علاقہ مین پوری سے ماسٹرمحمد شفیع صاحب اسلم اور مولوی غلام محمد صاحب بھی آئے ہوئے تھے۔فوٹو کا انتظام تھا۔فوٹو لیا گیا اور تمام دوست متھر اسے آگرہ جنکشن تک حضرت کے ہمرکاب سوار ہو کر آئے۔اسلم صاحب نے فرخ آبادی عمدہ نسل کے کچھ آم حضرت کے حضور پیش کر کے عرض کیا کہ ان میں سے حضور ضرور کچھ تناول فرما ئیں یہ نہایت ہی عمدہ قسم کے آم ہیں۔حضور نے قبول فرمائے مگر چونکہ ابھی تیار نہ تھے کسی دوسرے وقت تیاری پر کھانے کا وعدہ فرمایا۔اسی طرح سے مکرمی عبدالغفار خان صاحب نے قائم گنج سے نہایت عمدہ نسل کے آموں کا ایک ٹوکرہ حضرت کے حضور دہلی کے مقام پر پیش کیا۔بھوپال : آگرہ سے چل کر گوالیار، جھانسی اور بینا ہوتے ہوئے رات کے وسطی حصہ میں بھوپال پہنچے جہاں مکرمی با بوعلی بخش صاحب احمدی سب اور سیر مع ایک ٹین گھی کے حاضر تھے جن کے ساتھ حضرت مولوی عبید اللہ صاحب بسمل اور دو ایک اور بھی دوست تھے۔بھوپال کے بعد بمبئی کے آخری اسٹیشن وکٹوریا ٹرمینل (Terminal) تک پھر کوئی جماعت نہ مل سکی۔بعد میں معلوم ہوا کہ سورت کے ریلوے اسٹیشن پر ملک حسن محمد خان صاحب مع دوسرے دوستوں کے حضور کی تلاش کرتے رہے مگر چونکہ ہم بی۔بی اینڈ سی۔آئی۔آر کو چھوڑ چکے تھے اس وجہ سے وہ حضور کی زیارت بمبئی سے ورے نہ کر سکے۔عید الا ضحے کی نماز ۱۴ / جولائی : ۱۴ جولائی ۱۹۲۴ء تاریخ کو چونکہ عید تھی جو ہمیں ریل میں آئی حضور نے منماڑ کے ریلوے اسٹیشن پر نماز عید پلیٹ فارم پر پڑھائی اور مختصر سا خطبہ پڑھا۔دعا پلیٹ فارم سے اُٹھ کر گاڑی کے اندر آ کر کی گئی۔۱۳؎ کی شام کا کھانا ڈائننگ کار میں کھایا گیا جس میں چھری اور کانٹا کا استعمال کرنا سکھایا گیا۔سوائے چوہدری علی محمد صاحب اور میاں رحمدین کے باقی سب دوست شامل تھے ، گویا کھانا کھانے کی ٹرینینگ ملنی شروع ہو گئی۔۱۴ ء کی دو پہر کا کھانا بھی اسی طرح سے ڈائننگ کا ر میں کھایا گیا۔