سفر یورپ 1924ء — Page 117
۱۱۷ اور تاکید پر تاکید ہے کہ تحریک دعا متواتر اور مسلسل کی جائے۔۱۵ ر ا گست ۱۹۲۴ء: سمندر ساکن ہے اور جہاز اطمینان سے چل رہا ہے۔کل جو تکلیف حرکت سے پیدا ہو گئی تھی اور بعض دوستوں کوئے وغیرہ کا سلسلہ جاری ہو گیا تھا اور اکثر کو چکر آتے تھے آج نہیں ہیں۔سب دوست آج خطوط نویسی کے مقابلہ کی مشق کر رہے ہیں کیونکہ کل صبح ڈاک پوسٹ کی جانے والی ہے۔جو مضمون حضرت اقدس نے اپنی سوانح کے طور پر اخبار المقتبس کے لئے لکھا ہے اور ترجمہ عربی میں کرایا ہے اس کا ترجمہ انگریزی میں بھی کرنے کا حکم دیا ہے۔مولوی عبد الرحیم صاحب در دکر ر ہے ہیں۔آج صبح سے 9 بجے تک حضور کو دو دست آچکے ہیں جس سے ضعف بہت ہو گیا ہے۔مکرمی ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب ٹیکہ کر رہے ہیں۔حضرت اقدس نے ڈاکٹر کی اس رائے سے اتفاق نہیں کیا کہ کسی جگہ اٹلی میں ٹھہر کر آرام اور علاج کیا جاوے بلکہ فرمایا کہ آرام اور علاج کا اٹلی میں کوئی مقام نہیں اس کے لئے لنڈن ہی موزوں ہے جو ہماری منزل مقصود بھی ہے۔اٹلی میں اب صرف چند روز روم میں ٹھہر کر لنڈن جا کر ہی انشاء اللہ کام اور آرام اکٹھا کریں گے اور اگر علاج کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی وہیں ہوگا۔اب کے شام کے قریب کا وقت ہے۔حضور کی طبیعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے اچھی ہے۔( جہاز کے ) ڈاکٹر نے گلا گھونٹ کر ماری ہوئی مرغی کا شور با بھیجا تھا مگر حضور نے واپس کر دیا۔لانے والے خادم نے کہا یہ ڈاکٹر نے بھیجا ہے۔حضرت اقدس نے فرمایا وہ مذہب پر حاکم نہیں ہوسکتا۔اس کو لے جاؤ اور دوسرے گوشت کا شور بالا ؤ۔چنانچہ وہ لایا اور حضور نے پی لیا۔کل سے حضور تنہا لیٹے ہوئے ہیں صرف ڈاکٹر صاحب اور خان صاحب کبھی کبھی حضور کے پاس جا سکتے ہیں۔حضور نے اس عرصہ میں ایک نظم لکھی ہے جو آپ کے واسطے درج ذیل کرتا ہوں۔