صد سالہ تاریخ احمدیت — Page 57
لراس الہام میں دوسری شادی کی برکتوں کی طرف اشارہ تھا) سوال ۱۶۸ الحَمدُ لِلهِ الَّذِي جَعَلَ لَكُمُ الصّهُرَ وَالشَّبَ کا مطلب کیا ہے ؟ جواب ، ترجمه در سب تعریفوں کا مستحق اللہ تعالیٰ ہے جس نے تمھارا دامادی کا تعلق بھی ایک شریف خاندان سے کیا اور تمہاری اپنی نسب کو بھی شریف بنایا۔سوال ۱۶۹ انا نبشرك بغلام حسین کا کیا مطلب ہے ؟ جواب اترجمہ " ہم تجھے ایک حسین لڑکے کے عطا کر نے کی خوشخبری دیتے ہیں " سوال ۱۷۰ کلالہ ملا واصل نے جو دق کے مریض تھے حضور کو دعا کے لئے کہا تو حضور کو کیا انعام ہوا ہے جواب قُلْنَا يَا نَارُ كُونِي يَوْدًا وَسَلَامًا ترجمہ : یعنی ہم نے تپ کی آگ سے کہا تو سرد اور سلامتی ہو جا۔