صد سالہ تاریخ احمدیت

by Other Authors

Page 438 of 443

صد سالہ تاریخ احمدیت — Page 438

احوال در یافت کروں لیکن آج جماعت احمدیہ کے اس کردار کے ساتھ مجھے شرمندگی کے ساتھ اپنی ذمہ داری کا شدت سے احساس ہوا ہے آئندہ میں بھی اپنی ذمہ داری کا خیال رکھوں گا۔تقریباً ہر جگہ چراغاں ہوا مینارہ اسی کو دلہن سے بڑھ کر سجایا گیا کشمیر کے بعض دیہاتوں میں جہاں سب احمدی آبادی ہے تیس تیس کلو تیل کے چراغ جلائے گئے۔سال بھر میں ہندوستان کے بڑے بڑے شہروں میں بڑے بڑے جلسہ ہائے تشکر منعقد ہوئے کیرالہ کے جلسہ میں کالی کٹ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر نے کہا "موجودہ مستان میں ایک روحانی انقلاب بر پا کرنے کی استطاعت اور قابلیت صرف اور صرف جماعتِ احمدیہ ہی کو حاصل ہے۔یہ میری خوش فہمی نہیں بلکہ میرا یقین کامل ہے ؟" ان جلسوں کو اخبارات، ریڈیو ٹی دی کی COVERAGE حاصل رہی۔قادیان۔سرینگر۔کشمیر - بنگلور میں خون کے عطیات دیئے گئے یہ منظر ٹی وی پر دیکھایا گیا۔مدراس میں ایک نابینا سکول کے بچوں کو خصوصی چھڑیاں پیش کی گئیں۔نمائشیں لگیں۔احمدی غیراحمدی اسباب اور بڑے افسران نے نائشیں دیکھیں۔سوال ۲۲۹۱ کینیڈا میں صد سالہ جشن تشکر کی تقاریب کو پریس کوریج ملی ؟ نسیم مہدی صاحب مشنری انچارج کینیڈا نے لکھا جواب ہمارے وہم و گمان میں نہ تھا کہ ٹورنٹو سٹار جو کینیڈا کے سب سے بڑے انتہاؤں میں شمار ہوتا ہے جس کی اشاعت ۵ لاکھ ہے ہمارے جشن تشکر کے پروگراموں کو COVERAGE دے گا کیونکہ اس نے ہمار ہے ساتھ ایک قسم کا بائیکاٹ کیا ہوا تھا۔لیکن اس بار اللہ تعالے نے خاص فضل فرمایا اور ٹورنٹو میں سب سے زیادہ اور سب ٹور سے نمایاں شجریں اسی انبار نے شائع کیں اور خصوصا صبح چار بجے اپنا وٹو گرافر تہجد کی نماز کی تصاویر لینے کے لئے بھیجا۔اور پھر اسے ٹائٹل پیج پر شائع کیا؟ کینیڈا کے پلیٹی میل کی رپورٹ کے مطابق ٹی وی، ریڈیو اور اخبارات کے ذریعے جش تشکر کی خبریں ملک کی ایک تہائی آبادی آٹھ ملین یعنی ۸۰ لاکھ افراد تک پہنچیں۔