صد سالہ تاریخ احمدیت — Page 23
دیکھتا ہوں چاروں طرف کتابوں کا ڈھیر لگا رہتا ہے۔سوال ۳۳ حضرت اقدس (آپ پر سلامتی ہو) کو آپ کے والد نے آپ کے ابتدائی دور جوانی میں کس کام پہ لگایا ؟ حضرت اقدس (آپ پر سلامتی ہو ، اس کے بارے میں کیا فرماتے ہیں ؟ جواب حضرت اقدس (آپ پر سلامتی ہو ) فرماتے ہیں۔وو میرے والد صاحب اپنے آباؤ اجداد کے دیہات کو دوبارہ لینے کے لئے انگریز ی عدالتوں میں مقدمات کر رہے تھے۔انہوں نے انہی مقدمات میں مجھے بھی لگایا اور ایک نہ مانہ دراز تک میں ان کاموں میں مشغول رہا۔مجھے افسوس ہے کہ بہت سادقت عزیز میرا ان بیہودہ جھگڑوں میں ضائع ہو گیا۔اور اس کے ساتھ ہی والد صاحب موصوف نے زمینداری امور کی نگرانی میں مجھے لگا دیا۔میں اس طبیعت اور فطرت کا آدمی نہیں تھا اس لئے اکثر والد صاحب کی ناراضگی کا نشانہ رہتا۔ان کی ہمدردی اور مہربانی میرے پر نہایت درجہ پڑھتی مگر وہ چاہتے تھے کہ دنیا داروں کی طرح مجھے روبہ خلق بنا دیں اور میری طبیعت اس طریق سے سخت بیزار تھی۔