سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 55
55 سبیل الرشاد جلد چہارم ایسا کرو گے (یعنی دل میں اگر لاؤ گے ) ہلاک ہو جاؤ گے" تبلیغ رسالت۔جلد دہم۔صفحہ 45 تا65) اللہ کرے کہ ہم حقیقی معنوں میں انصار اللہ بھی ہوں اور حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی توقعات پر پورا اترنے والے ہوں اور ان تمام دعاؤں کے وارث ہوں جو آپ نے اپنی جماعت کے نیک لوگوں کیلئے کی ہیں۔اللہ توفیق دے الفضل انٹر نیشنل 31 دسمبر 2004ء) جماعتی و ذیلی تنظیموں کے عہدیدار، نیکیوں اور عبادتوں کو پہلے اپنے گھروں میں رائج کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے یکم اکتوبر 2004ء کو خطبہ جمعہ میں فرمایا۔اگر ( عہد یدار ) اپنے گھر سے ہی نیکیوں کو پھیلانے اور نمازوں کو قائم کرنے کی کوشش کریں گے تو پھر تو کامیابی ہوگی۔اگر نہیں کریں گے تو اس کا باہر بھی کوئی اثر نہیں ہو گا۔کوئی دعوت الی اللہ بھی کارگر نہیں ہو گی۔اگر ہر عہد یدار خواہ وہ جماعتی عہدیدار ہو یا ذیلی تنظیموں انصار، خدام بالجنہ کے عہدیدار ہوں۔ان نیکیوں اور عبادتوں کو اپنے گھروں میں رائج نہیں کریں گے تو باہر بھی کوئی آپ کی بات نہیں سنے گا۔انقلاب لانے والے پہلے اپنے اندر تبدیلیاں پیدا کرتے ہیں۔وہی قوم ترقی کرتی ہے جن کے لیڈروں کے اپنے نمونے اعلیٰ ہوں ، جن کے عہد یدار خود مثالیں قائم کرنے والے بنیں۔پس یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے جماعت کے ہر فرد پر، ہر بچے پر، ہر بڑے پر، ہر عہدیدار پر کہ اللہ تعالیٰ کے انعام کی قدر کرتے ہوئے پاک نمونے دکھائیں۔عبادتوں کے معیار قائم رکھیں تا کہ سب سے بڑی نعمت جو خلافت کی نعمت ہے وہ آپ میں ہمیشہ قائم رہے" خطبات مسرور جلد 2 صفحہ 707-708) ذیلی تنظیمیں بدعات پھیلانے والوں کا جائزہ لے کر سد باب کی کوشش کریں حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 22 اکتوبر 2004ء کو خطبہ جمعہ میں ذیلی تنظیموں سے مخاطب ہوکر فرمایا۔" حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ : ” پیر ہیں۔پیر پرست نہ بنیں۔یہاں یہ بھی بتادوں کہ بعض رپورٹیں ایسی آتی ہیں، اطلاعیں ملتی رہتی ہیں، پاکستان میں بھی اور دوسری جگہوں میں بھی، بعض جگہ ربوہ میں بھی کہ بعض احمد یوں نے اپنے دعا گو بزرگ بنائے ہوئے ہیں۔اور وہ بزرگ بھی میرے نزدیک نام نہاد ہیں جو پیسے لے کر یا ویسے تعویذ وغیرہ دیتے ہیں یا دعا کرتے ہیں کہ 20 دن کی دوائی لے جاؤ ، 20 دن کا پانی لے جاؤ یا تعویذ لے جاؤ۔یہ سب فضولیات اور لغویات ہیں۔میرے نزدیک تو وہ احمدی