سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 394
394 سبیل الرشاد جلد چہارم کیونکہ جب تک اس میں چمک نہ ہو ، کوئی اس کو قبول نہیں کرتا۔جب تک تمہاری اندرونی حالت میں صفائی اور چمک نہ ہوگی ، کوئی خریدار نہیں ہوسکتا۔جب تک تمہارے اخلاق اعلیٰ درجہ کے نہ ہوں، کسی مقام تک نہیں پہنچ سکو گے۔پس عملی حالتوں کی درستی کے لئے بہت محنت اور مسلسل نظر رکھنے کی ضرورت ہے تا کہ ہر احمدی اپنے احمدی ہونے کے مقصد کو پورا کر سکے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی خواہش کے مطابق ہم اپنے آپ کو حقیقی مسلمان بنا سکیں۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی تو فیق عطا فرمائے۔" الفضل انٹر نیشنل 31 جنوری 2014ء) جماعتی و ذیلی تنظیموں کے عہدیداران، خلیفہ وقت کی باتوں کو ہمیشہ سامنے رکھیں تا افراد جماعت کی عملی اصلاح میں اپنا کردار بھر پور طور پر ادا ہو حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے عملی اصلاح پر خطبات ارشاد فرمائے ان میں سے مؤرخہ 24 جنوری 2014ء کے خطبہ جمعہ میں جماعتی و ذیلی تنظیموں کو بھی مخاطب فرمایا آپ فرماتے ہیں: " گزشتہ دو خطبات میں اس بات کا تفصیل سے ذکر ہوا اور یہ ذکر ہونے کی وجہ سے ہم پر یہ بات واضح ہوگئی کہ عملی اصلاح کے لئے تین باتیں انسان میں پیدا ہو جائیں تو عملی اصلاح جلد اور بہتر طور پر ہوسکتی ہے۔یعنی قوت ارادی کا پیدا ہونا جو دین کے حوالے سے اگر دیکھی جائے تو ایمان میں مضبوطی پیدا کرنا ہے۔دوسرے علمی کمی کو دور کرنا۔اور تیسرے قوت عملی کی کمزوری کو دور کرنا۔جیسا کہ میں نے کہا آج میں بعض اور پہلو بیان کروں گا جن کو حضرت مصلح موعود نے تفصیل سے بیان کیا ہے، اس میں سے کچھ کچھ پوائنٹ میں لیتا ہوں۔لیکن اس بارے میں آج جو باتیں ہوں گی اس کے لئے میں یہ بھی کہنا چاہتا ہوں کہ ہمارے مربیان، ہمارے علماء اور ہمارے وہ عہدیداران اور امراء جن کو نصائح کا موقع ملتا ہے یا جن کے فرائض میں یہ داخل ہے اور ان عہد یداروں میں ذیلی تنظیموں کے عہدیدار بھی شامل ہیں، خاص طور پر ان باتوں کو سامنے رکھیں تا کہ جماعت کے افراد کی عملی اصلاح میں اپنا کردار بھر پور طور پر ادا کرسکیں۔اس بارے میں بہت سی باتیں میں جماعت کے سامنے وقتاً فوقتاً پیش کرتا رہتا ہوں اور ایم ٹی اے کی نعمت کی وجہ سے جماعت کے افراد جہاں کہیں بھی ہیں اگر وہ ایم ٹی اے کے ذریعہ سے رابطہ رکھتے ہیں تو میری باتیں سن لیتے ہیں، اور اللہ تعالیٰ کے