سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 296
سبیل الرشاد جلد چهارم 296 اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ ہم اپنی زندگیاں اس نہج پر چلانے والے ہوں۔آمین والسلام خاکسار (دستخط ) مرزا مسرور احمد خلیفة اصیح الخامس (ماہنامہ انصار اللہ ربوہ اکتوبر 2010ءصفحہ 9-8) شہدائے لاہور نے حضرت شہزادہ عبداللطیف صاحب جیسی روح کا مظاہرہ کرتے ہوئے استقامت کی لازوال تاریخ رقم فرمائی (سیدنا حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ کا ماہنامہ انصار اللہ ربوہ کے شہدائے لاہور نمبر 2010ء کے لئے خصوصی پیغام ) ”پیارے قارئین! السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ”ماہنامہ انصار اللہ ربوہ کی شہدائے لاہور کے بارہ میں ایک خصوصی شمارہ شائع کرنے کی کوشش، وقت کی ضرورت اور بڑا مبارک کام ہے۔اللہ تعالیٰ قبول فرمائے اور اس کی اشاعت ہر لحاظ سے بہت مفید اور با برکت ثابت ہو۔اللہ کرے کہ یہ قارئین کے ایمان اور اخلاص میں ازدیاد اور تقویت کا باعث ہو۔آمین ہماری جماعت میں شہادتوں کا یہ سلسلہ حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کی قربانیوں اور راہِ مولیٰ میں جان کے نذرانے پیش کرنے کے اُن پاک نمونوں کی متابعت ہے جن کا قرآنی پیش گوئی وَ آخَرِينَ مِنْهُمْ لَمَّا يَلْحَقُوبِهِمْ کی روشنی میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں ہونا مقدر تھا تا کہ یہ امر اس بات پر ایک بین ثبوت ہو کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام سچے اور آپ کی جماعت ایک سچی جماعت ہے۔اسی طرح حضور علیہ السلام نے اپنے عہد مبارک میں سید الشہداء کی شہادت کے ذکر میں یہ فرمایا تھا کہ : ” مجھے اپنی جماعت کی نسبت بہت امید بڑھ جاتی ہے کیونکہ جس خدا نے بعض افراد جماعت کو یہ توفیق دی کہ نہ صرف مال بلکہ جان بھی اس راہ میں قربان کر گئے ، اس خدا کا صریح یہ منشاء ہوتا ہے کہ وہ بہت سے ایسے افراد اس جماعت میں پیدا کرے جو صاحبزادہ مولوی عبداللطیف کی روح رکھتے ہوں۔“ (تذکرۃ الشہادتین، روحانی خزائن جلد : 20 صفحہ:70)