سبیل الرّشاد (جلد چہارم) — Page 184
سبیل الرشاد جلد چہارم 184 ہوتے۔عموماً جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے بڑی منصوبہ بندی سے خرچ کرتی ہے۔اس لئے ایسی باتیں کرنے والے بے فکر ر ہیں اور چندہ نہ دینے کے بہانے تلاش کرنے کی بجائے اپنے فرائض پورے کریں۔چندوں کی تحریک تو ہمیشہ جماعت میں ہوگی ، ہوئی اور ہوتی رہے گی کہ ایمان میں مضبوطی کے لئے یہ ضروری ہے جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلواۃ والسلام نے قرآن کریم کی تعلیم کے مطابق ہمیں بتایا ہے۔دنیا کی تمام منصوبہ بندیوں میں مال کی ضرورت پڑتی ہے، اس کا بہت زیادہ دخل ہے اور یہ منصوبہ بندی جس میں مال دین کی مضبوطی کے لئے خرچ ہورہا ہو اور جس کے خرچ کرنے والے کو اللہ تعالیٰ یہ ضمانت دے رہا ہو کہ تمہارے خوف بھی دور ہوں گے اور تمہارے غم بھی دور ہوں گے اور اجر بھی اللہ تعالیٰ کے پاس ہے اور اتنا اجر ہے کہ جس کی کوئی انتہا نہیں تو اس سے زیادہ مال کا اور کیا بہتر استعمال ہو سکتا ہے۔ہر دینے والا جب اس نیت سے دیتا ہے کہ میں دین کی خاطر دے رہا ہوں تو اس نے اپنا ثواب لے لیا۔کس طرح خرچ کیا جا رہا ہے، اول تو صحیح طریقے سے خرچ ہوتا ہے۔اور اگر کہیں تھوڑی بہت کمزوری ہے بھی تو چندہ دینے والے کو بہر حال ثواب مل گیا۔اس لئے ہمیشہ ہر وہ احمدی جس کے دل میں بھی انقباض پیدا ہو وہ اپنے اس انقباض کو دور کرے اور اللہ کی رضا حاصل کرنے کی کوشش کرے" (خطبات مسر در جلد 5 صفحہ 11-12 ) اجتماعات پر انصار کو جگہ دینے کی اطفال ، خدام کو نصیحت حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے 26 جنوری 2007 ء کو خطبہ جمعہ میں بڑوں سے ادب سے پیش آنے کے حوالہ سے فرمایا۔" جہاں بڑی مجلس ہو، جمعوں پہ، جلسوں پہ ، گھروں میں بھی بعض دفعہ یہ ہوتا ہے۔انصار اللہ کے اجتماع پر بھی میں نے ایک دفعہ خدام اطفال کو کہا تھا جبکہ بڑی عمر کے لوگ کھڑے اور چھوٹی عمر کے بیٹھے ہوئے تھے تو ان کو جگہ دینی چاہئے۔تو یہ خلق بھی ایسا ہے جو ہر احمدی میں، بچے میں ، جوان میں، مرد میں عورت میں نظر آنا چاہئے جس سے پھر ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں سے بھی حصہ لے رہے ہوں گے۔آپ نے فرمایا کہ وہ ہم میں سے نہیں ہے۔تو جو ہم میں سے نہیں ہوگا وہ دعاؤں سے حصہ کیسے لے گا۔تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی دعاؤں سے حصہ لینے کے لئے جو آپ نے امت کے لئے کیں ، ہر ایک کو ہر عمل کی کوشش کرنی چاہئے۔اور اس کے علاوہ پھر معاشرے میں بھی محبت اور پیار کی فضا پیدا ہوتی ہے" (خطبات مسرور جلد 5 صفحہ 35 )