سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 61
61 آپ کا بس چلتا ہے تدبیر کا بھی ہر طریق اختیار کریں۔ایک مومن کے لئے جو خدا تعالیٰ نے منصوبہ پیش فرمایا ہے وہ یہ ہے کہ ایمان کامل رہے اور خدا کی تقدیر کے اوپر ایک دن بھی بے یقینی پیدا نہ ہوا اور اسکے ساتھ اپنی تدبیر کو بھی انتہاء تک پہنچا دے اس لئے جتنا دشمن جماعت احمدیہ کی مرکزیت پر حملہ کرنے کے لئے کوشش کر رہا ہے یا حملے کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے اسی حد تک اس کا جماعت کی طرف سے برعکس رد عمل پیدا ہونا چاہئے۔چنانچہ میں نے جماعت کو بار ہا یہ توجہ دلائی کہ جب یہ آپ کی زندگی پر حملہ کر رہے ہیں یہ آپ کو نیست و نابود کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں اور یہی منصوبے بنا رہے ہیں تو اس کا رد عمل یہ ہونا چاہئے کہ اس قوت کے ساتھ آپ ابھریں اور بڑھیں اور پھیلیں کہ دشمن کلیتہ خائب و خاسر اور نامراد ہو جائے۔حسرتوں کے سوا اس کے ہاتھ کچھ نہ آئے۔ایک جگہ جماعت کو دباتے ہیں تو دس جگہ آپ پھیل جائیں۔ایک احمدی کو شہید کرتے ہیں تو ہزاروں لوگوں کو احمدی بنا ئیں۔ایک ملک میں جماعت احمدیہ کی مسجدوں کو ویران کیا جاتا ہے تو ہزاروں ملکوں میں جماعت احمد یہ مسجدیں بنائے۔یہ جواب ہے ایک زندہ قوم کا۔یہ جواب ہے ایک صاحب ایمان قوم کا۔اس لئے میں بار بار جماعت کو تبلیغ کی طرف متوجہ کر رہا ہوں اور خدا کے فضل سے بعض ممالک میں بہت ہی اچھے نتائج پیدا ہورہے ہیں۔" ( خطبات طاہر جلد 3 صفحہ 769-779)