سبیل الرّشاد (جلد سوم)

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 57 of 507

سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 57

57 جو مرضی یک طرفہ تمہارے خلاف کہتے چلے جائیں گے تو باقی ملک پر بھی یہی پابندی لگانی پڑتی ہے۔پھر کیوں کہ خدا کی تقدیر اسی طرح کام کر رہی ہے کوئی ایسا حق نہیں ہے جو جماعت سے چھینا گیا ہو اور خدا تعالیٰ نے باقی قوم کے پاس وہ حق رہنے دیا ہو۔یہی لوگ پھر باقی قوم سے بھی حق چھینے پر مجبور کر دیئے جاتے ہیں۔جماعت احمدیہ کے پر لیس اور مطبوعات پر پابندی ابھی کچھ عرصہ پہلے جماعت کے پریس پر پابندی تھی ، جماعت کی کتا ہیں ضبط ہو رہی تھیں قانون بن گیا تھا کہ جماعت احمد یہ اگر اپنے دفاع میں کچھ کہے گی تو اُن کو قید کیا جائے گا ان کو سزا دی جائے گی ، تین سال تک قید بھی ہوسکتی ہے اور جرمانہ بھی ہو سکتا ہے اور کچھ دن کے بعد ہی حکومت اس بات پر مجبور کر دی گئی خدا کی تقدیر کی طرف سے کہ سارے ملک کے خلاف بالکل یہی پابندی لگائے کہ الیکشن کے معاملہ میں ریفرنڈم کے معاملہ میں اگر کوئی بولا تو اس کی جائیدادیں ضبط اسکی عزتیں ضبط، اس کی آزادی ضبط بلکہ اس سے زیادہ سخت زبان میں جماعت احمدیہ کے خلاف استعمال کی گئی تھی پاکستان کے ہر شہری کے حقوق ضبط کر لئے گئے۔کوئی چیز اُن کے پاس نہیں رہنے دی گئی۔تو اس سے آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اللہ کی تقدیر بھی ساتھ ساتھ ایک خاموشی کام کرتی چلی جارہی ہے۔جن باتوں سے آپ کو محروم کیا جارہا ہے ان باتوں سے ساری قوم بھی ساتھ محروم ہوتی چلی جارہی ہے، ایک ہی کشتی میں اکٹھے ہو رہے ہیں سارے لیکن فرق صرف یہ ہے کہ کچھ صرف اس لئے ظلم و ستم کے نیچے پیسے جارہے ہیں کہ وہ خدا کا نام لے رہے ہیں اس زمانہ میں، وہ اللہ کی محبت اور اللہ کے رسول کی محبت کی باتیں کرتے ہیں اور باقی قوم کو اس جرم میں سزا دی جارہی ہے کہ وہ خاموشی سے کیوں ان باتوں کو برداشت کرتے ہیں؟ میں تو اس طرح دیکھ رہا ہوں ان حالات کو کہ جماعت احمدیہ کے خلاف ایک ظلم کیا جاتا ہے اور ساری قوم اس وقت خاموش رہتی ہے اور برداشت کر جاتی ہے اور کہتی ہے کہ کوئی حرج نہیں ان کے ساتھ ہی ہو رہا ہے نا اور چند دن کے بعد بعینہ ان کے ساتھ وہ سلوک بلکہ اس سے زیادہ شدت کے ساتھ وہ سلوک ہونے لگتا ہے۔کوئی ایسی بات نہیں ہے جس سے جماعت احمدیہ کو محروم کیا گیا ہو اور قوم کو وہ پھر عطا ہوگئی ہو۔آپ دیکھ لیں ایک دو سال کی جو تاریخ ہے اس کا مطالعہ کر کے دیکھ لیں عملاً یہی سلسلہ چلا ہوا ہے اور اس کے نتیجے پھر بڑے بھیانک ہوں گے اس سے تو کوئی انکار نہیں۔جماعت کے متعلق حکومت کا ارادہ اور اللہ تعالیٰ کی منشاء لیکن بہر حال اس وقت دشمن کا ارادہ یہ ہے کہ جماعت احمد یہ کوکلیۂ نہتا کردے، جماعت احمدیہ کے ہاتھ بھی جکڑ دے، جماعت احمدیہ کے پاؤں بھی جکڑ دے اور پاکستان سے جماعت احمدیہ کی مرکزیت کی ساری علامتیں مٹادے۔چنانچہ ہر گز بعید نہیں کہ اس سمت میں یہ آگے قدم بڑھائیں مرکزی انجمنوں کے