سبیل الرّشاد (جلد سوم) — Page 374
374 کرتے ہیں ان سب کا چندہ ان کے لئے بھی جزا بن جاتی ہے جن کی تحریک پر دیا جاتا ہے اور دینے والے کی جزاء کم نہیں کی جاتی۔وَاَنْتُمْ لَا تُظْلَمُونَ کا ایک یہ بھی مفہوم ہے۔کسی کی جزا بھی کم نہیں کی جائے گی۔دینے والے کو توقع سے بھی بہت بڑھ کر دیا جائے گا اور تحریک کرنے والے کو بھی اس سب ثواب میں شریک کر دیا جائے گا۔پس اللہ تعالیٰ ہمارے مالی نظام کو اسی طرح پاک اور شفاف رکھے۔ہمیشہ رضائے باری تعالیٰ کی خاطر خرچ کریں اور اللہ کی طرف سے فضل کے طور پر جو وعدے ہیں وہ ہم پر اسی طرح نازل ہوتے رہیں۔ہم سے پہلوں نے جو خرچ کئے تھے ان کا پھل ہم کھا رہے ہیں اور مالی لحاظ سے وہ خاندان جن کے آباء واجداد نے قربانیاں دی تھیں کہیں سے کہیں پہنچ گئے ہیں۔پس یا درکھیں کہ آج جو خرچ کریں گے کل ان کی نسلیں بھی اسی طرح خدا کے فضلوں کی وارث بنائی جائیں گی مگر خدا کے لئے اس خاطر نہ کریں۔محض رضائے باری تعالیٰ کی خاطر خرچ کریں۔اسی میں ساری برکتیں ہیں اور یہی سب سے بڑی جزا ہے۔" خطبات طاہر جلد 12 صفحہ 843-862) جماعتی وذیلی تنظیموں کے اجتماعات پر ذکر اللہ کے مضمون کو جاری رکھیں خطبہ جمعہ 19 نومبر 1993ء) " آج چونکہ ذکر کے موضوع پر انشاء اللہ تعالیٰ خطبات کا آغاز ہوگا۔گزشتہ کچھ جمعہ میں بھی میرا یہی ارادہ تھا لیکن وقت نہیں مل سکا دوسری باتوں میں سارا خطبے کا وقت گزر گیا۔اس سے پہلے کہ میں اس مضمون کو شروع کروں۔جس کے عنوان کے طور پر یہ آیت کریمہ میں نے پڑھی ہے۔میں یہ اعلان کرنا چاہتا ہوں کہ جماعت احمدیہ بیلجیئم کا دوسرا جلسہ سالانہ کل 20 نومبر سے شروع ہو رہا ہے اور دودن جاری رہ کر 21 کو اختتام پذیر ہو گا۔اسی طرح مجالس انصار اللہ ویسٹ کوسٹ ریجن یونائیٹڈ سٹیٹ کا امریکہ کا سالانہ اجتماع بھی کل سے شروع ہو رہا ہے اور 21 نومبر تک جاری رہے گا۔مجلس خدام الاحمدیہ اور لجنہ اماءاللہ گوئٹے مالا 20 اور 21 نومبر کو عورتوں کے حقوق پر اجتماع منعقد کر رہے ہیں۔یہ ایک نیا انداز اختیار کیا ہے انہوں نے ، جو برا نہیں کہ اپنے اجتماعات کا ایک عنوان بھی رکھ لیا ہے، جو خصوصیت کے ساتھ اس موضوع پر تقریریں ہوں گی یا نیک نمونے دکھائے جائیں گے۔جماعت ہائے احمد یہ ہندوستان بھی 21 نومبر کو دوسرا نیشنل یوم تبلیغ منارہی ہیں۔مکرم ناظر صاحب دعوت و تبلیغ نے خصوصیت سے اس موقع پر کچھ کہنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔چونکہ ذکر کا مضمون چل رہا ہے اس لئے ذکر کے حوالے سے جو نصیحتیں ہوں گی وہ ساری آپ سب کو جن کا میں نے نام لیا ہے اسی طرح ہیں جس طرح باقی دنیا کی جماعتوں کو ہیں۔لیکن ان مواقع پر جبکہ مختلف