سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 524
54 انصار اللہ سمیت تمام انجمنیں اور تنظیمیں خلیفہ وقت کے ماتحت ہیں حضور نے جلسہ سالانہ 1976ء کے دوسرے روز کےخطاب مورخہ 11 دسمبر 1976ء کوفر مایا۔"جماعت احمدیہ کے مختلف شعبے ہیں لیکن جو بڑا شعبہ ہے اس کو ہم صدرانجمن احمد یہ کہتے ہیں۔جماعت احمد یہ جو ہے وہ کسی انجمن میں محصور اور محدود نہیں ہے۔یہ مسئلہ آپ یادرکھیں۔اب اس وقت میں اسے حل کر دوں۔صدر انجمن احمد یہ جماعت احمدیہ کا نام نہیں ہے۔خلیفہ وقت اور جماعت مل کر جماعت احمدیہ ہے۔جس طرح کہ خدا تعالیٰ نے اس زمانہ میں اس کو قائم کیا ہے۔باقی جماعت کا انتظام ہے اس کے لئے صدر انجمن احمد یہ بھی ہے اس کے لئے تحریک جدید انجمن احمد یہ بھی ہے اس کے لئے وقف جدید انجمن احمد یہ بھی ہے اس کے لئے ہماری باہر کی جماعتیں بھی ہیں۔قریباً ہر ملک میں جماعتیں یا تو رجسٹر ہو چکی ہیں یا ہو رہی ہیں کچھ وقت قانونی طور پر لگتا ہے بہر حال رجسٹر ہو جائیں گی۔لیکن خلیفہ وقت، جماعت میہ ایک ہستی ، ایک وجود، ایک چیز کا نام ہے اور ساری انجمنیں ماتحت ہیں۔اس لئے خلیفہ وقت اور جماعت احمدیہ کے ماتحت ہیں۔صدر انجمن احمد یہ بھی تحریک جدید انجمن احمد یہ بھی اور دوسری انجمنیں بھی اور جماعتیں بھی خواہ رجسٹرڈ ہوں یا unregistered۔جماعت کو میں الْخَلَافَةُ بِالْمَشْوَرَةِ كيم سکتا ہوں۔جماعت کو دوسرا نام یہ دیا جا سکتا ہے۔اللہ تعالیٰ نے جماعت کے سپرد یہ کام کیا ہے کہ وہ ساری دنیا میں اسلام کو غالب کرنے کی تدبیریں بنائے۔اس وقت تین نئی تدبیریں چالو ہیں یعنی فضل عمر فاؤنڈیشن اور نصرت جہاں آگے بڑھو اور صد سالہ جوبلی منصوبہ اور عام نوعیت کی صدر انجمن احمد یہ تحریک جدید انجمن احمدیہ، وقف جدید انجمن احمد یہ اور بعض دوسری سکیمیں انصار اللہ وغیرہ ہیں یا باہر کی جماعتیں ہیں جو میں نے بتایا ہے کہ کچھ رجسٹر ڈ ہیں اور کچھ ہو رہی ہیں وغیرہ وغیرہ۔" ( خطابات ناصر جلد دوم صفحه 187)