سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 485 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 485

15 وقت دوسری تنظیموں کو ان کے تعاون کی ضرورت ہو بحیثیت تنظیم بھی وہ اتنا تعاون کریں کہ دنیا میں اس کی مثال نہ ملتی ہو۔اگر یہ حالات ہوں، یہ صورت ہو۔تو ان حالات میں ہر تنظیم بشاشت کے ساتھ اپنے کاموں میں لگی ہوئی ہوگی۔اس کو یہ پتہ ہوگا کہ اپنے دائرہ کے اندر رہا تو ہر دوسری تنظیم میری مدد کو آئے گی۔اور اگر میں نے اپنے دائرہ سے باہر قدم رکھا تو اوپر سے تنیہ ہو جائے گی اور جس کو یہ پتہ ہو کہ وہ اپنے دائرہ عمل سے باہر نہیں جاسکتا" خطبات ناصر جلد اول صفحہ 508-509)