سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 467
467 سبیل الرشاد جلد دوم احمدیہ میں لے آئے تھے اور میں بھی وہاں کھیلتا رہا ہوں ان کے ساتھ۔بڑا چوکس دماغ رکھ کے کھیلنی پڑتی ہے۔وہ یہاں سے بھیج دیں گے۔خدام الاحمدیہ کو سکھانے کے لئے گاؤں گاؤں اور بڑی معصوم ہے۔کوئی چیز نہیں چاہئے بس زمین چاہئے اور ایک چھوٹی سی سوئی چاہئے لکیریں ڈالنے کے لئے اور اپنے ہاتھ چاہئیں اور دماغ۔اور ورزش ہو جاتی ہے بڑی۔اور دوڑیں، چلیں، ہر روز ورزش کریں۔صحت کے لئے متوازن غذا بھی، BALANCED DIET بھی چاہئے اور اس کا ہضم کرنا بھی ضروری ہے۔ورنہ بنیوں کی طرح اتنا بڑا پیٹ سارے جسم سے بھی بڑا نکل آتا ہے۔وہ ٹھیک نہیں ہے۔اور انصار جو ہیں جو بڑی عمر کے انصار ہیں۔انصار کے دو حصے ہیں عمر کے لحاظ سے بھی، اور صحت کے لحاظ سے بھی ، جو صحت اور عمر کے لحاظ سے بڑی عمر کے ہیں ان کے لئے بہترین ورزش سیر کرنا ہے۔ان کو اور کسی چیز کی ضرورت نہیں۔وہ چار پانچ میں سیر کیا کریں صبح۔نماز پڑھیں، قرآن کریم کی تلاوت کریں اور گرمیوں میں ٹھنڈے ٹھنڈے اور سردیوں میں بکل مار کے سیر کو نکل جائیں اور چند میل سیر کریں۔روزانہ کریں چھوڑ نا نہیں اس کو۔اس ورزش کے متعلق آپ انصار نے توجہ دینی ہے اور خدام الاحمدیہ نے بھی آپ کو پکڑنا ہے۔میں نے اعلان کیا تھا کہ جسمانی لحاظ سے جماعت احمدیہ کے افراد کو دنیا میں سب سے زیادہ صحت مند ہونا چاہئے۔اور اپنی اس صحت کو دنیا کے مفاد میں خرچ کرنے والا ہونا چاہئے۔مگے باز نہیں ہیں ہم۔ہم پاؤں دبانے والے ہیں۔یہ یا درکھیں آپ۔ایک افسر تھے۔میں جب پرنسپل ہوا کرتا تھا کوئی رقم انہوں نے کالج کو دینی تھی۔ایک دفعہ میں گیا تو کہنے لگے اچھا پھر دس دن کے بعد آجائیں۔دوسری دفعہ گیا۔کہنے لگے پانچ سات دن کے بعد آجائیں۔تیسری دفعہ میں گیا تو پھر کہا کہ اتنے دن کے بعد آ جائیں۔میں نے کہا دیکھیں ! میں نے اپنی زندگی کی ہوئی ہے وقف اور ہم سب نے وقف کی ہوئی ہے زندگی اگر سوچیں تو۔میرا وقت ، میری عزت میرا سب کچھ خدا کے لئے وقف ہو گیا۔اگر آپ کے دماغ میں یہ پروگرام ہو کہ میں سو دفعہ آپ کے گھٹنے کو ہاتھ لگاؤں گا تب آپ یہ رقم کا لج کو دیں گے جو اس کا حق بنتا ہے۔تو مجھے سو دفعہ بلائیں نہیں کیونکہ میرا وقت بہت قیمتی ہے اور جگہ میں خرچ کرتا ہوں۔میں اسی وقت آپ کے گھنٹے کو سو دفعہ ہاتھ لگا دیتا ہوں۔اتنا سخت شرمندہ ہوئے وہ اور انہوں نے اسی وقت کر دیا کام۔تو ہم خادم ہیں۔یہ جو د نیوی عزتیں ہیں جن کے تماشے آپ روز دیکھتے رہتے ہیں۔قرآن کریم نے ہمارے سہارے کے لئے بڑا عجیب اعلان کر دیا تھا :