سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 397
397 سبیل الرشاد جلد دوم ب۔یہ علوم روحانی اور علوم قرآنی کے سیکھنے کے عنوان کے نیچے ب نمبر یہ ہے کہ عمر کے لحاظ سے ہر طفل ، ہر خادم، ہر نیا احمدی ، ہر پر ا نا غافل احمدی قرآن کریم کا ترجمہ سکھنے کی طرف متوجہ ہو۔اور ب نمبر ۲ یہ ہے کہ جو قرآن کریم کا ترجمہ جانتے ہیں۔وہ قرآن کریم کے معانی ، اس کی تفسیر پڑھنے کی طرف متوجہ ہوں۔جب ہم نے یہ کہا کہ ایک سچا مومن اللہ تعالیٰ کی کامل اطاعت کرتا ہے تو وہ شخص جو یہ جانتا ہی نہیں کہ اللہ تعالیٰ حکم کیا دیتا ہے۔وہ اس کی کامل اطاعت کیسے کر سکے گا۔دوسرے وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کیسے کر سکے گا جنہوں نے دنیا میں یہ اعلان کیا: اِنْ اَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَى کہ جو وحی اللہ تعالیٰ کی طرف سے مجھ پر نازل ہوئی ہے میں صرف اُسی کی اتباع کرنے والا ہوں۔تفسیر قرآن سیکھنے کے لئے ( یہ بات ضروری ہے کہ معلم حقیقی اللہ تعالیٰ نے محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خود جو تفسیر سکھائی ہمیں اس کا علم ہو۔پس سارے تو نہیں ( میں سمجھتا ہوں سارے نہیں سیکھ سکتے ) مگر کثرت سے جماعت احمد یہ میں ایسے لوگ ہونے چاہئیں جو اُن کتب حدیث کو پڑھنے اور جاننے والے ہوں جن میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایسی تفسیر پائی جاتی ہے۔اور اپنی اس ذمہ داری کو سمجھنے والے ہوں کہ وہ اس پیاری تفسیر کو ہر احمدی کے کان تک پہنچائیں گے۔اس کے علاوہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خود تفسیر کی۔قرآن کریم سے اس کی مثالیں میں دے کے بتا سکتا ہوں لیکن وہ بڑا لمبا مضمون ہے اس واسطے میں چھوڑ رہا ہوں پھر کسی وقت بتا دوں گا یعنی دو تفسیریں ہیں ایک وہ جو اللہ تعالیٰ نے سکھائی خود محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو۔اور دوسری وہ تفسیر ہے جو محمد رسول صلی اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے عطا کردہ نور کے نتیجہ میں خود کی۔پھر اس کے بعد وہ تفاسیر ہیں جو چودہ سو سال پر پھیلی ہوئی ہیں اور چودہ سوسال میں پیدا ہونے والے نئے مسائل کو حل کرتی ہیں۔اس وعدہ کے مطابق کہ اِنَّهُ لَقُرْآنٌ كَرِيمُ فِي كِتَبٍ مَّكْنُونٍ لَا يَمَسُّةَ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ تَنْزِيلٌ مِنْ رَّبِّ الْعَلَمِينَکہ ہر زمانہ میں ہر نسل کے لئے اُس نسل کے نئے مسائل حل کرنے کی خاطر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پیار کرنے والے خدا کی نگاہ میں جو مطبر ہوں گے۔انہیں ایسی تفاسیر سکھائی جائیں گی اور یہ مطالعہ قرآن کریم کی عظمت ظاہر کرتا ہے اور یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ ہر بگڑے ہوئے ماحول میں جب انسان اپنے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو جائے تو انسان کی مدد کے لئے خدا اور محمد کا قرآن ہی آتا رہا۔آتا رہے گا۔صلی اللہ علیہ وسلم پروگرام نمبر ۲۔یہ جو کہا گیا کہ آسمانوں اور زمین کی پیدائش آیاتِ باری سے بھری ہوئی ہے اس 1 سوره یونس آیت : ۱۶ سورۃ الواقعہ آیت ۷۸ تا ۸۱