سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 392 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 392

سبیل الرشاد جلد دوم جماعت کی پہلی نمایاں صفت جماعت کی پہلی نمایاں صفت یہ ہے کہ یہ خدا تعالیٰ کی عاجز اور منکسر المزاج جماعت ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے کہ اللہ تعالیٰ کو عاجزانہ را ہیں پسند ہیں۔اور جو چیز ہمارے محبوب خدا کو پسند ہے وہی ہمیں بھی پسند ہے۔اس لئے ہم احمدی عاجزانہ راہوں کو اختیار کرنے والے ہیں اور ہمارے دلوں میں کبھی تکبر اور فخر کے جذبات پیدا نہیں ہوتے۔ہمیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے جو انعامات میسر آتے ہیں اور وہ بے حد و شمار ہیں۔ہم علی وجہ البصیرت یہ سمجھتے ہیں کہ وہ ہماری کسی خوبی کے نتیجہ میں ہمیں خدا کی طرف سے نہیں ملے بلکہ یہ محض اس کا فضل ہے کہ اس نے اپنے ان انعامات سے ہمیں نوازا ہے۔سبیل الرشاد جلد دوم صفحه 369) 392