سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 19
19 سبیل الرشاد جلد دوم نہیں بلکہ دل کی گہرائیوں سے اور اس عزم کے ساتھ ہے کہ خواہ کچھ ہو جائے ہم استقامت کا نمونہ دنیا کے سامنے ظاہر کریں گے۔اگر ہم اپنے رب کی راہ میں پیسے جائیں اور غبار بنادیے جائیں۔اگر مخالفت کی آندھیاں ہمارے غبار کو اڑا کے دنیا میں اس طرح منتشر کر دیں کہ ہمارا کوئی ذرہ بھی کسی کو نظر نہ آئے ، تب بھی ہم اس مقام عبودیت سے ہٹیں گے نہیں۔یہ کیفیت ان لوگوں کے دلوں کی ہے اور اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ میں تمہیں بتاؤں گا کہ یہ اپنے دعوئی میں بچے ہیں۔تو فرمایا ان کے اوپر ابتلا نازل ہوں گے۔اور وہ امتحانوں میں ڈالے جائیں گے۔دشمن اُن کو اس رنگ میں پیسے گا ان کو یہ نظر آ رہا ہو گا کہ خدا تعالیٰ کی تائید اور نصرت کے بغیر اُن کی کامیابی تو کیا ان کا زندہ رہنا بھی ممکن نہ رہے گا۔اُس وقت ان کی یہ حالت ہوگی کہ اگر اللہ تعالیٰ کے فرشتے ان کو تسلی نہ دیں تو وہ مایوسی سے ہی مر جائیں۔تو اللہ تعالیٰ کہتا ہے میں انہیں اس قسم کے ابتلاؤں سے گزاروں گا۔اور جب یہ حالت ہو جائے گی کہ دنیا کی کوئی تدبیر اور سلسلہ باقی نہ رہے گا۔دنیا کے سارے سہارے ٹوٹ جائیں گے۔تب میں آسمان پر فرشتوں سے کہوں گا زمین پر اتر و اور میرے بندوں کو سہارا دو - تتتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ اُس وقت آسمان سے فرشتے نازل ہوں گے اور اُن سے کہیں گے کہ یہ تو ایک حقیقت ہے کہ اس وقت دنیا تمہیں چھوڑ چکی ہے۔یہ بھی ایک صداقت ہے کہ دنیا کا کوئی سہارا تمہارے پاس نہیں رہا۔اس میں بھی کوئی کلام نہیں کہ اگر صرف دنیا پر نگاہ کی جائے تو تمہاری ناکامی ، تمہاری ذلت تمہاری موت ، تمہارا نیست و نابود ہو جانا یقینی ہے۔لیکن اس کے باوجود تم تسلی رکھو کہ دنیا کی کوئی طاقت تمہیں مٹا نہیں سکتی۔کیونکہ ہمیں آسمان سے خدا تعالیٰ نے بھیجا ہے اور اس غرض سے بھیجا ہے کہ تمہیں بشارت دیں کہ ڈرو نہیں خدا کے فرشتے تمہارے ساتھ ہیں۔پھر فرمایا کہ ہما را ابتلا اس قسم کا ہوگا۔ہمارا امتحان یہ رنگ اختیار کرے گا کہ دنیا کی ہر چیز اُن سے چھین لی جائے گی یا خطرے میں پڑ جائے گی۔اس وقت آسمان سے فرشتوں کا نزول ہوگا۔اور وہ انہیں کہیں گے وَلَا تَحْزَنُوا غم مت کرو ان چیزوں پر جو تمہارے ہاتھ سے نکلی جا رہی ہیں۔اس لئے کہ خدا تعالیٰ کی راہ میں جو تم کھوؤ گے اس سے بہتر تم پاؤ گے۔اگر ایک چیز تم سے چھینی جائے گی اگر ترقی کا ایک موقع تم ضائع کر دو گے۔اگر سکونِ دنیوی اور اطمینان زندگی تمہارے ہاتھ سے نکل جائے گا۔تو اس سے بہت بڑھ کر تمہیں دیا جائے گا۔اس لئے جو ہاتھ سے گیا ہے اس پر غم کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ ابشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ