سبیل الرّشاد (جلد دوم)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 190 of 606

سبیل الرّشاد (جلد دوم) — Page 190

سبیل الرشاد جلد دوم 190 یہ وہ خدا ہے جس کی محبت میں ہم مست اور جس کی ناراضگی کے خوف سے ہم لرزاں اور ترساں رہتے ہیں اور اس خدائے واحد دیگا نہ اور قدوس اور مالک اور خالق اور تمام طاقتوں کے سر چشمہ کو ہم نے اپنی کوششوں یا اپنی کسی خوبی کے نتیجہ میں حاصل نہیں کیا۔اس حقیقت پر ہم ہمیشہ قائم رہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام فرماتے ہیں : اور ہزاروں درود اور سلام اور رحمتیں اور برکتیں اُس پاک محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہوں جس کے ذریعہ سے ہم نے وہ زندہ خدا پایا جو آپ کلام کر کے اپنی ہستی کا آپ ہمیں نشان دیتا ہے اور آپ فوق العادت نشان دکھلا کر اپنی قدیم اور کامل طاقتوں اور قوتوں کا ہم کو چمکنے والا چہرہ دکھاتا ہے۔اس زندہ خدا کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ذریعہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے افاضہ روحانی کے طفیل ہم نے پایا۔وہ ہم سے کلام بھی کرتا ہے۔وہ ہمیں زندہ نشان بھی دکھلاتا ہے۔اس پیارے کی آواز سن کر اور اس کی طاقتوں اور قوتوں کا مشاہدہ کر کے ، اسے چھوڑ کر ہم غیر کی طرف کیسے جا سکتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی ہمیں اپنی پناہ میں رکھے اور اس مقام پر وفا کے ساتھ اور صدق کے ساتھ قائم رہنا بھی مشکل ہے۔جب تک اللہ تعالیٰ کا فضل اس کے شامل حال نہ ہو۔اچھا اب میں اجازت چاہتا ہوں اللہ تعالیٰ آپ کو ان تمام برکات سے نوازے جو اللہ کا ذکر اور محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حسن و احسان کی باتیں سن کر انسان کو حاصل ہوتی ہیں۔اس لئے یہ اجتماع انصار اللہ کا منعقد کیا جاتا ہے اور اللہ تعالیٰ مجھ پر بھی اور آپ پر بھی بڑا ہی رحم اور کرم فرمائے اور ہمیں اپنی حفاظت اور امان میں ہمیشہ رکھے۔ہم ایک کمزور اور بڑے ہی عاجزا اور کم علم اور کوئی طاقت نہ رکھنے والے بچوں سے بھی زیادہ کمزور ہیں۔ایک بچہ جو ہم سے زیادہ طاقت رکھتا ہے ہم اس سے بھی زیادہ کمزور ہیں۔اللہ تعالیٰ ہی ہما را سہارا اور پناہ ہے وہ ہمیں اپنی حفاظت اور پناہ میں رکھے۔اللھم آمین۔(ماہنامہ انصار اللہ۔اکتوبر ۱۹۷۱ء صفحہ ۱۶-۳۳) نیم دعوت صفحہ ۱۔روحانی خزائن جلد ۹ صفحه ۳۶۳