سبیل الرّشاد۔ حصہ اول — Page 39
۳۹ بے دلیل مان لیتی ہے وہ کبھی برکت حاصل نہیں کر سکتی۔برکت اسی کو حاصل ہوتی ہے جو بادلیل مانے چاہے وہ بچے مذہب میں ہی کیوں شامل نہ ہو۔اگر ایک مسلمان اس لئے خدا کو ایک سمجھتا ہے کہ اس کے ماں باپ خدا کی وحدانیت پر ایمان رکھتے تھے۔اگر ایک مسلمان اس لئے نمازیں پڑھتا ہے کہ اس نے اپنے ماں باپ کو ہمیشہ نمازیں پڑھتے دیکھا۔اگر ایک مسلمان اس لئے روزے رکھتا ہے کہ اس نے اپنے ماں باپ اور اپنی قوم کے افراد کو روزے رکھتے دیکھا۔اگر ایک مسلمان اس لئے زکوۃ دیتا ہے کہ اس کی قوم زکوۃ دیتی ہے اور اگر ایک مسلمان اس لئے حج کرتا ہے کہ اور لوگوں کو بھی وہ حج کرتے دیکھتا ہے، تو قیامت کے دن اس کی توحید ، اس کی نمازیں، اس کے روزے، اس کی زکوۃ اور اس کا حج اسے کوئی فائدہ نہیں پہنچائیں گے۔بلکہ خدا کہے گا کہ بیشک تم نے توحید کے عقیدہ پر ایمان رکھا مگر میں اس کا ثواب تمہارے ماں باپ کو دوں گا جنہوں نے دلائل سے میری وحدانیت پر ایمان رکھا تھا۔اسی طرح بے شک تم نے نمازیں بھی پڑھیں تم نے روزے بھی رکھے تم نے زکوۃ بھی دی ہم نے حج بھی کیا مگر چونکہ یہ تمام اعمال تم نے دوسروں کو دیکھ کر کئے اور خودان اعمال کی حقیقت اور حکمت کو نہ سمجھا اس لئے جو لوگ نمازیں سمجھ کر پڑھا کرتے تھے، روزے سمجھ کر رکھا کرتے تھے، زکوۃ سمجھ کر دیا کرتے تھے اور حج سمجھ کر کیا کرتے تھے، میں ان تمام نیکیوں کا ثواب ان کو دوں گا نہ کہ تمہیں۔اس طرح ہر نیکی کا ثواب مارا جائے گا اور وہ ان لوگوں کو دیا جائے گا جنہوں نے سوچ سمجھ کر نیکیاں کی ہونگی۔پس یہ طریق بڑا خطرناک ہے جو قوموں کو تباہ و برباد کر دینے والا ہے اور یہ ایک بہت بڑی غلطی ہے جس کو جلد سے جلد دور کرنا چاہئے۔بیشک ایسی باتیں جن سے فتنہ پیدا ہونے کا امکان ہو ان سے روکنا ہمارے لئے ضروری ہوتا ہے مگر لٹریچر ایسی چیز نہیں کہ اس کے پڑھنے سے کسی کو روکا جاسکے۔بلکہ میں تو کہوں گا کہ ہماری جماعت کے افراد میں سے جن کو بھی فرصت ہو وہ مخالفین کے لٹریچر کو ضرور پڑھیں۔ہاں ہمارا یہ مطالبہ ہر وقت رہے گا کہ وہ صرف مخالفانہ لٹریچر کو ہی نہ پڑھیں بلکہ اپنے لٹریچر کو بھی بار بار پڑھیں۔پس میں تمہیں دوسروں کے اشتہارات یا پمفلٹ یا کتب پڑھنے سے منع نہیں کرتا۔بلکہ میں تمہیں کہتا ہوں کہ تم عیسائیوں کی کتابیں بھی پڑھو تم یہودیوں کی کتابیں بھی پڑھو تم آریوں کی کتابیں بھی پڑھو اور جتنی جتنی تمہیں فرصت ہو اس کے مطابق ان کے لٹریچر کا مطالعہ جاری رکھو۔یہ مطالعہ تمہارے لئے مضر نہیں بلکہ مفید ہے اور جتنا زیادہ مطالعہ بڑھے گا اتنا ہی تمہارا کیریکڑ مضبوط ہوگا اور دوسروں کے حملوں سے تم محفوظ رہو گے کیونکہ تم جانتے ہوگے کہ تمہارا مخالف کیا کہتا ہے اور تمہارے پاس اس کا کیا جواب