سبیل الرّشاد۔ حصہ اول

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 175 of 229

سبیل الرّشاد۔ حصہ اول — Page 175

۱۷۵ اے جماعت مومنین کے ہر فرد تم میں سے ہر شخص کو اس راستہ میں اپنے آپ کو فنا کر دینا پڑے گا تب تمہیں قومی طور پر خدا تعالیٰ کا چہرہ نظر آئے گا اور اس کے لقاء کی نعمت تمہیں میسر آئے گی اور یہی نعمت حقیقی نعمت ہوتی ہے۔ورنہ انفرادی طور پر تو ہر زمانہ میں لوگ خدا تعالیٰ کو پاتے رہتے ہیں لیکن انفرادی طور پر خدا تعالیٰ کو پالینے سے قوم کو کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوتا۔قومی طور پر اسی وقت خدا تعالیٰ کا جلال ظاہر ہوتا ہے اور قوم کا ہر فردخدا تعالیٰ کا چہرہ اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہے جب ہر فرد اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے قرب کے راستوں میں فنا کر دیتا ہے اور اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹتا جب تک اس نعمت عظیمہ کو حاصل نہیں کر لیتا۔( بحوالہ الفضل ۱۶؍ مارچ ۱۹۴۶ء)