الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 633 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 633

602 حضرت عيسى عليه السلام اور ختم نبوت ہمیشہ ہمیش کیلئے جان چھوٹ گئی تو دوسری طرف جاہل مسلمانوں پر ملاں کے مکمل اقتدار کے کھو جانے کا خوف بھی جاتا رہا۔یہ عقیدہ کہ دو ہزار سالہ پرانا نبی دوبارہ دنیا میں آئے گا، دراصل اس بات کا ضامن ہے کہ اب کوئی بھی نہیں آئے گا اور سادہ لوح مسلمانوں پر وہ اپنا آمرانہ اقتدار ہمیشہ کیلئے برقرار رکھ سکے گا۔مردے دنیا میں کبھی واپس نہیں آیا کرتے۔کیونکہ جو شخص ایک دفعہ اس جہان فانی سے کوچ کر جائے وہ دوبارہ واپس نہیں آیا کرتا۔خدا گزرے ہوئے لوگوں کو کبھی اس دنیا میں لوٹا یا نہیں کرتا۔حضرت عیسی علیہ السلام کی جسمانی آمد کے قائل خواہ قیامت تک ان کا انتظار کرتے رہیں وہ کبھی نہیں آئیں گے اور نہ ہی ملاں کبھی مسلمانوں کے جذبات سے کھیل کر حاصل ہونے والے اقتدار سے دستبردار ہوگا یعنی وہ ملاں جو رحم و کرم کے نام تک سے واقف نہیں۔بے چارے مسلم عوام بے فائدہ حضرت عیسی علیہ السلام کے واپس آنے کے انتظار کے دھو کہ میں مبتلا ر ہیں گے جن کے ہاتھ میں ان کے دکھوں کے تیر بہدف علاج کا شیریں پیالہ ہوگا۔نتیجہ ان مسلم ملاؤں کی آمرانہ حکومت کے ہاتھوں اسلام صدیوں تک پستا ہی چلا جائے گا۔مزید برآں ہمارے خیال میں خاتمیت محمدی کے باوجود حضرت عیسی علیہ السلام کی دوبارہ آمد کے سوال پر ملاں کا مجوزہ حل ہر لحاظ سے نا قابل عمل ہے۔موسوی امت کے کسی نبی کو بعد میں آنے والی مسلم امت کے مختلف النوع مسائل کے حل کیلئے مستعار لینا کسی طور سے بھی مسئلہ کا حل نہیں ہے۔مسلمان علماء یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ ایک مستعار نبی تو امت محمدیہ میں مبعوث ہو کر دراصل خاتم النبیین آنحضرت ﷺ کی خاتمیت کے نقوش کو ملیا میٹ کر دے گا نہ کہ وہ نبی جو الله اسی امت میں پیدا ہو کر آنحضرت ﷺ کے روحانی فرزند کی حیثیت سے مبعوث ہو۔علاوہ ازیں مندرجہ بالا جائزہ کی روشنی میں یہ بھی پیش نظر رہے کہ زیر بحث مسئلہ کے ضمن میں محض وقت کی تقدیم و تاخیر کی بنیاد پر کسی نبی کے پرانے بانٹے ہونے کے بارہ میں فیصلہ نہیں کیا جا سکتا۔اگر ایک نبی اپنی پہلی صفات کے ساتھ ہی دوبارہ دنیا میں آتا ہے تب تو اس کا آنا واقعی دوسری بعثت کہلائے گا لیکن اگر وہ اپنی ظاہری جسمانی خصوصیات اور فطری صلاحیتوں کے حوالہ سے مکمل طور پر تبدیل کر دیا جائے اور اس کا اپنے دشمنوں سے سلوک بنیادی طور پر پہلے سے مختلف