الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 598 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 598

الهام ، عقل ، علم اور سچائی 567 ہونے کے دعویدار بد قسمتی سے برائیوں میں بے دین لوگوں سے کسی طرح بھی کم نہیں۔خدا تعالیٰ کے ماننے والوں اور نہ ماننے والوں میں کوئی واضح فرق نظر نہیں آتا اس لئے یہ کہنا کچھ مبالغہ نہ ہوگا کہ سارے کا سارا زمانہ گھاٹے میں ہے۔چنانچہ قرآن کریم کا آخری زمانہ کے لوگوں کے بارہ میں یہی ارشاد ہے: وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِة ( العصر 2:103-4) ترجمہ: زمانہ کی قسم۔یقیناً انسان ایک بڑے گھاٹے میں ہے۔سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے اور حق پر قائم رہتے ہوئے ایک دوسرے کو حق کی نصیحت کی اور صبر پر قائم رہتے ہوئے ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی۔وہ چند خوش نصیب جو صبر کرتے اور اعمال صالحہ بجالاتے ہیں طوفان کا رخ موڑنے کیلئے مقابلہ بہت تھوڑے ہیں۔گھاس کا ایک تکا یا کسی نھی چڑیا کی چہچہاہٹ خزاں کی ویرانی کو بہار کی رنگینی میں تبدیل نہیں کر سکتی۔