الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 543
516 عالم غیب کا انکشاف اور قرآن کریم آگیا۔اس شہر پر قبضہ عیسائیوں کی نظر میں ہسپانیہ کی تاریخ کا سب سے اہم واقعہ اور مقدس 3<< دن تھا جبکہ مسلمان اسے عالم اسلام کے لئے ایک نہایت المناک سانحہ قرار دیتے ہیں۔سپین کی اسلامی سلطنت کا آخری شہر غرناطہ جس نے دو سو سال تک عیسائی یلغار کا مقابلہ کئے رکھا بالآخر فرڈیننڈ (Ferdinand) اور ازابیلہ (Isabella) کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہو گیا۔3 اس کے ساتھ ہی مسلمانوں کی سپین پر سات سو سال پرانی حکومت کا خاتمہ ہو گیا۔1492ء میں مسلمانوں کے سیاسی اقتدار کے خاتمہ کے بعد چرچ نے اسلام کو نابود کرنے کی ایک منظم مہم چلائی۔اگر چہ پانچ صدیوں سے زائد اسلامی غلبہ کو دفعہ ختم کر دیا گیا لیکن وہ اثرات جو اسلام نے گزشتہ پانچ صدیوں میں مرتب کئے تھے ایک دو سال میں مٹائے نہ جا سکتے تھے کیونکہ مورز (Moors) جو کثرت سے اندلس کے جنوبی پہاڑی علاقہ میں پھیلے ہوئے تھے اپنی اپنی جگہ پر شدید مزاحمت کر رہے تھے۔اس کے علاوہ سپین کے نو مسلم باشندوں کی ایک خاصی تعداد بھی تھی جو اپنے اخلاص اور جذبہ کے لحاظ سے کسی صورت بھی عرب اور افریقی فاتحین سے کم نہ تھے۔اور یہی وہ لوگ تھے جو دیگر مسلمانوں کی نسبت عیسائی پادریوں کے راستہ کا پتھر بنے ہوئے تھے جس کی وجہ سے ان کی اسلام کو تباہ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوتی جارہی تھیں۔فیمینیز (XIMENESE) جو انتہا پسند عسکری کلیسا کا سب سے سرگرم پادری تھا، نے تہیہ کیا ہوا تھا کہ : 92 366 وہ ان کافروں کو ضرور جہنم کی آگ سے بچائے گا خواہ وہ اسے پسند کریں یا نہ " اس نے ازابیلہ (Isabella) کے مقدس دماغ میں یہ ظالمانہ خیال راسخ کر دیا تھا کہ کفار سے معاہدات کا پاس اللہ تعالیٰ سے بغاوت کے مترادف ہے۔وہ ایسا آدمی نہ تھا جسے بآسانی اس کے مقصد سے باز رکھا جا سکتا۔اس نے ملکہ کو اکسایا کہ وہ مسلمانوں (Moors) کے خلاف ایسا حکم نافذ کرے جس سے یہ لوگ عیسائیت یا جلا وطنی میں سے کوئی ایک راستہ اختیار کرنے پر مجبور ہو جائیں۔انہیں یاد دلایا گیا کہ ان کے