الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 484
462 وقت کا اندھا ، بھرہ اور گونگا خالق گویا کتاب’بلائنڈ واچ میکر“ (Blind watch maker) تو موجود ہے لیکن اس کے مصنف پروفیسر ڈاکنز کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔کسی گزشتہ باب میں ہم نے آنکھ کی ساخت اور بصری نظام کے بارہ میں تحریر کیا تھا کہ آنکھ کی تخلیق کے بارہ میں پروفیسر صاحب موصوف کے اس قدر سطحی اور ناقص خیالات پڑھ کر ہمیں بے حد مایوسی ہوئی۔ان کا سارا زور اس بات پر ہے کہ آنکھ کی تخلیق رفتہ رفتہ جمع ہونے والے عوامل کا نتیجہ ہے۔یہ ایسا نظریہ ہے جس کو ہم پہلے ہی پروفیسر موصوف کے اپنے بیانات کی روشنی میں غلط ثابت کر چکے ہیں۔لیکن پھر بھی ہم ان کی توجہ اس حقیقت کی طرف مبذول کرانا چاہتے ہیں کہ آنکھ کے ڈیلے کو اپنی ذات میں ایک علیحدہ عضو خیال کرنا سراسر غلط ہے۔یہ مکمل نظام بصارت کا ایک جزو ہے۔بصورت دیگر بصری نظام میں اس کا کوئی کردار نہیں رہتا۔اس بات کو ثابت کرنے کی کوشش بیکار ہوگی کہ کچھ بصارت کا ہونا اس کے کلیہ نہ ہونے سے بہر حال بہتر ہے۔اسی طرح یہ ثابت کرنے کی کوشش بھی بے معنی ہوگی کہ عدسہ کے بغیر بصارت ممکن ہے۔ہم نے انسان کے بصری نظام کو سائنسی تفاصیل کے ساتھ بیان کر دیا ہے۔پروفیسر ڈاکٹر کو چاہئے تھا کہ وہ اپنے تدریجی ارتقا کے نظریہ کو ا بصری نظام پر لاگو کرنے کی کوشش کرتے۔لیکن انہوں نے ایسا کرنے سے احتراز کیا ہے۔مثلاً وہ آنکھ کے پردے کے متعلق بتائیں کہ اس میں پائی جانے والی راڈز (rods) اور کونز (cones) کس طرح رفتہ رفتہ ارتقا پذیر ہوئیں اور بالآخر کیسے رنگ، روشنی اور اندھیرے میں تمیز کرنے کے قابل ہوئیں۔اگر راڈز اور کوئز کی یہ صلاحیتیں ان کی ذات تک محدود رہتیں اور بصری نظام کو متحرک نہ کرتیں تو ان کی تخلیق کا مقصد ہی فوت ہو جاتا۔پروفیسر صاحب موصوف کو چاہئے کہ رفتہ رفتہ جمع ہونے والے اتفاقی عوامل کے نظریہ کا اطلاق بصری نظام کے ان تمام حصوں پر کریں جو مجموعی طور پر راڈز اور کونز کی تخلیق کے ذمہ دار ہیں۔ایک نا پختہ اور کمزور آنکھ جس کی بصارت صرف ایک فیصد ہو پھر بھی آنکھ تو ہے لیکن آدھی آنکھ بھی کوئی آنکھ ہے۔پردہ چشم ، راڈز، کون ، گینگلیا جس ترتیب سے تشکیل دیئے گئے ہیں وہ بصری لہروں کو دماغ تک پہنچانے کیلئے از بس ضروری ہے۔اسی طرح ان اجزاء کی اور بہت سی پیچیدگیاں پروفیسر موصوف کے نظریہ کو رد کرتی ہیں۔ہمیں ان سے یہ بات پوچھنے کا پورا حق حاصل ہے کہ پردہ چشم کو اپی تکمیل کیلئے کتنا عرصہ لگا۔اگر کوئز اپنی ا