الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 453
الهام ، عقل ، علم اور سچائی 437 ہونے کے ایک گونج بھی ضائع نہیں جاتی۔یہ جادوگری ادراک سے بالا ہے۔تصور کیجئے کہ ایک سیکنڈ میں دوسو د فعہ آواز نکالنے کے باوجود اس کی ایک چھوٹی سی لہر کا بھی اندرونی کان تک نہ پہنچنا مگر اسی دوسو دفعہ میں پیدا ہونے والی گونج کی ایک لہر کو بھی ضائع نہ جانے دینا، جادو گری نہیں تو کیا ہے؟ مختلف frequencies اور pitches اور گونج کی محیر العقول دنیا میں چمگادڑ کے کان مسلسل یہ فریضہ ادا کرتے ہیں۔ایک چھوٹے سے تیرہ و تار کمرے میں اڑتی ہوئی چمگادڑیں مختلف pitches میں آوازیں نکالتی رہتی ہیں۔چمگادڑیں ایک دوسرے کی آواز کے سگنلز میں مخل نہیں ہوتیں۔گویا ہر ایک آواز ایسی مختلف فریکوئنسی پر مشتمل ہے جسے پیدا کرنے والی چمگادڑ ہی سمجھ سکتی ہے۔frequencies کا شعوری اختیار اور قدرت، اس نظام کا ایک نہایت حیرت انگیز کارنامہ ہے۔جتنی زیادہ تیز رفتاری سے آواز نکالی جاتی ہے اتنی ہی تیز رفتاری سے ایک سیکنڈ کے بہت تھوڑے حصہ میں اطلاعات کی فراہمی شروع ہو جاتی ہے۔چنانچہ چمگادڑ ہر قسم کی روک سے نہایت سہولت کے ساتھ گزر جاتی ہے خواہ یہ روک کوئی دوسری چمگادڑ ہو یا کسی بھی قسم کی کوئی اور جسمانی روک۔چمگادڑیں گھنے جنگلات میں درختوں کی بیشمار شاخوں کے درمیان ان سے ٹکرائے بغیر اڑتی رہتی ہیں اور اسی طرح غاروں میں چٹانوں کے نشیب و فراز کے درمیان محو پرواز رہتی ہیں۔ان کا سر شاذ و نادر ہی کسی اور چمگادڑ سے یا کسی چٹان کے ابھرے ہوئے حصہ سے ٹکراتا ہے۔وہ بال سے زیادہ باریک دھاگہ کی موجودگی کو بھی محسوس کر لیتی ہیں اور اس طرح تصادم سے بچ جاتی ہیں۔اور یہ سب کچھ سگنلز ، ان کی فریکوئنسی یا سگنلز اور بیچ کی مدد سے ہوتا ہے جو acoustic چمگادڑوں کے مکمل دائرہ اختیار میں ہوتا ہے۔ضرورت پڑنے پر بعض چمگادڑیں دو سو دفعہ فی سیکنڈ آواز نکالتی ہیں جو سیکنڈ کے ہزارویں حصہ میں ختم ہو جاتی ہے۔مگر اس کے باوجود ہر سگنل دوسرے سے بالکل الگ شناخت رکھتا ہے اور کان میں انقطاع اور رابطہ کا نظام آوازوں کے اس نظام کا مسلسل ساتھ دیتا ہے۔انسانی کان میں موجود ہڈیوں کی طرز کی ہڈیوں کا رابطہ سیکنڈ کے ہزارویں حصہ میں منقطع ہونا اور پھر اسی دورانیہ میں ہر گونج سننے کیلئے دوبارہ بحال ہو جانا ارادہ ہوتا ہے۔3 چمگادڑ کو کسی سگنل کی فریکوئنسی بڑھانے اور ان کی بیچ میں حسب ضرورت تبدیلی پر پوری قدرت حاصل ہے۔یہ ایسی فریکوئنسی چنتی ہے جو دیگر