الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 343 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 343

الهام ، عقل ، علم اور سچائی 337 سربستہ راز ہیں اور جو عموماً سائنسدانوں کی نظر سے اوجھل رہتے ہیں۔مگر زندگی کے آغاز پر تحقیق کرنے والے تمام عظیم سائنسدانوں نے ان رازوں کے رخ سے پردہ اٹھانے اور انہیں حل کرنے کی کوشش کی ہے۔کلوروفل تو ایک استثناء ہے۔اس معمہ کو حل کرنے کی بجائے وہ ایسی مشکلات کے حل میں الجھ جاتے ہیں جن کے بارہ میں ان کے پاس کم از کم کوئی جزوی حل موجود ہو۔۔یہ لوگ کلوروفل پر تحقیق کرنے سے اس لئے کتراتے ہیں کہ شاید انہیں مکمل احساس ہے کہ یہ بے انتہا پیچیدہ کیمیاوی مادہ یکدم وجود میں نہیں آیا اور اگر اس کا ارتقا ہوا ہے تو ظاہر ہے کہ اس نے اپنے پیچھے ارتقا کی ایک لمبی داستان چھوڑی ہوگی۔یہ بات تو یقینی ہے کہ وہ عدم سے اچانک وجود میں نہیں آیا۔بلکہ یہ ایک موجود حقیقت ہے۔اس کی موجودگی ملحدوں، فلاسفروں اور سائنسدانوں کیلئے چیلنج ہے۔وہ بتائیں کہ یہ یکدم کیسے وجود میں آ گیا ؟ ہیموگلوبن کے ارتقا کا تصور کرنا آسان ہے مگر اس چھوٹے سے مادہ کے وجود کا جواز تقریبا ناممکن ہے۔