الہام، عقل، علم اور سچائی

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 9 of 754

الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 9

الهام ، عقل ، علم اور سچائی 9 کے ذریعہ قیام توحید کے بعد یہ صورت حال اس وقت پیدا ہوتی ہے جب بعد میں آنے والے زمانہ میں انحطاط کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔اس امر پر مزید بحث آگے آئے گی۔قریباً تمام بڑے مذاہب ایک ایسی وراء الوریٰ ہستی پر ایمان کا دعویٰ کرتے ہیں جو انسان سے ہمکلام ہوتی اور اپنے نمائندے خود منتخب کرتی ہے۔اور اس کی بھیجی ہوئی ہدایت ہی حقیقی علم کے حصول کا واحد اور قابل اعتماد ذریعہ مظہرتی ہے۔وہ یہ دھوئی بھی کرتے ہیں کہ محض انسانی تجر بہ اور عقلی استنباط سے حاصل کر وہ علم کو پورے وثوق سے کامل سچائی قرار نہیں دیا جا سکتا۔تفصیل اس اجمال کی آئندہ ابواب میں آئے گی۔