الہام، عقل، علم اور سچائی — Page iii
انتساب میں اس کتاب کو بائی جماعت احمدیہ حضرت مرزا غلام احمد علیہ السلام کے نام کرتا ہوں جنہوں نے انیسویں صدی کی آخری دو دہائیوں میں فلسفہ اور مذہب پر مبنی دو معرکۃ الآراء کتب براہین احمدیہ اور اسلامی اصول کی فلاسفی تصنیف فرما ئیں جن کی بدولت ظلمتیں چھٹ گئیں اور زمانہ آپ کے قلم سے پھوٹنے والی حکمت الہی کے نور سے بھر گیا۔ان کتب کی آب و تاب محض انیسویں صدی تک ہی محدود نہ رہی بلکہ اسے تو آئندہ آنے والی صدیوں تک عظیم مینارہ نورین کر دنیا کی رشد و ہدایت کا موجب بنا تھا۔میری زندگی کی یہ کامیابی میری والدہ محترمہ حضرت سیدہ مریم مرحومه کی مرہون منت ہے جو خود تو اللہ کے حضور حاضر ہو چکیں لیکن ان کی دعائیں ہمیشہ میرے شاملِ حال رہیں گی۔اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے۔آمین