الہام، عقل، علم اور سچائی — Page 113
الهام ، عقل ، علم اور سچائی 113 سے غائب ہو کر دوسری جگہ ظاہر ہو جاتے ہیں۔ممکن ہے یہ مبالغہ کی انتہا ہومگر یوگا کی مشقوں کے ذریعہ حاصل کی گئی بعض مخصوص صلاحیتوں کو صرف مبالغہ کہہ کر مسترد نہیں کیا جا سکتا۔مثلاً بعض یوگیوں کے بارہ میں کہا جاتا ہے کہ وہ لمبے عرصہ تک اپنا سانس روک سکتے ہیں جس کے دوران ایک عام آدمی سانس لئے بغیر زندہ نہیں رہ سکتا۔علاوہ ازیں یوگا ایک جسمانی ورزش بھی ہے جس سے انسان کے قومی اور افعال کی ہمہ جہتی نشو و نما بھی ہو سکتی ہے۔نیز یہ دعویٰ بھی کیا جاتا ہے کہ یوگا انسان کی بدنی اور ذہنی تکان کا بھی بہترین علاج ہے۔ہم نے یوگا کے ان فوائد کا مختصر اذکر کر دیا ہے جو ایسی جسمانی صلاحیتوں کو جلا بخشتے ہیں جو یوگا کے بغیر خوابیدہ ہی رہتیں۔اور اگر ان صلاحیتوں کی منظم طریق سے تہذیب و تعدیل کی جائے تو انسان کی روحانی صلاحیتیں بھی جلا پا سکتی ہیں۔اب ہم یوگا کے حوالہ سے بعض امکانات کا جائزہ لیتے ہیں۔یوگی دعوی کرتے ہیں کہ وہ صرف یوگا کی مشقوں اور مراقبہ سے باطنی سچائی کے سرچشمہ تک پہنچ سکتے ہیں۔اس دعوئی میں وہ کس حد تک صحیح ہیں یا غلط، اس بارہ میں قطعیت سے کچھ نہیں کہا جا سکتا۔اصل بات یہ ہے کہ جب تک یوگا سے حاصل ہونے والی مزعومہ باطنی سچائی کو دنیا کے مسائل حل کرنے کے لئے عملاً پیش نہ کیا جائے اس دھونی کے غلط یا صحیح ہونے کے بارہ میں کچھ نہیں کہا جا سکتا۔البتہ زیادہ سے زیادہ اگر کچھ کہا جاسکتا ہے تو صرف اتنا کہ یوگا فی ذاتہ ایک بہت عمدہ ورزش ہے۔