جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 97 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 97

خلافت ثانیه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے ۴۔خلافت کی برکتیں اور رحمتیں جاری رہنے کی نوید : حضرت مصلح موعود اپنا ایک رؤیا بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔97 میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتا دیا ہے کہ قادیان کی زمین بابرکت ہے میں نے دیکھا کہ ایک شخص عبد الصمد کھڑا ہے اور کہتا ہے۔"مبارک ہو قادیان کی غریب جماعت ! تم پر خلافت کی رحمتیں یا برکتیں نازل ہوتی ہیں۔" منصب خلافت از انوار العلوم جلد 2 صفحہ 50) ۵۔ترقیات کی بشارت: فرمایا: " سنا جاتا ہے کہ بعض لوگ کہتے ہیں کہ مجھے حکومت کی خواہش تھی اس لئے جماعت میں تفرقہ ڈال کر لوگوں سے بیعت لے لی ہے۔لیکن بیعت لینے کے وقت کی حالت میں تمہیں بتاتا ہوں۔جس وقت بیعت ہو چکی تو میرے قدم ڈگمگا گئے اور میں نے اپنے اوپر ایک بہت بڑا بوجھ محسوس کیا۔اس وقت مجھے خیال آیا کہ آیا اب کوئی ایسا طریق بھی ہے کہ میں اس بات سے لوٹ سکوں۔میں نے بہت غور کیا اور بہت سوچا لیکن کوئی طرز مجھے معلوم نہ ہوئی۔اس کے بعد بھی کئی دن میں اسی فکر میں رہا تو خدا تعالیٰ نے مجھے رویا میں بتایا کہ میں ایک پہاڑی پر چل رہا ہوں دشوار گزار راستہ دیکھ کر میں گھبرا گیا اور واپس لوٹنے کا ارادہ کیا جب میں نے لوٹنے کے لئے پیچھے مڑ کر دیکھا تو پچھلی طرف میں نے دیکھا کہ پہاڑ ایک دیوار کی طرح کھڑا ہے اور لوٹنے کی صورت نہیں اس سے مجھے یہ معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بتایا ہے کہ اب تم آگے ہی آگے چل سکتے ہو پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔" برکات خلافت از انوار العلوم جلد 2 صفحہ 159-158 )