جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 73 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 73

خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے 73 سے بھی اس خلافت کا پتہ ملتا ہے۔پھر میرے متعلق حضرت خلیفہ اول کی شہادت موجود ہے پھر ایک دو نہیں دس ہیں نہیں۔کم از کم ہزار کے قریب ایسے لوگ ہیں۔جن میں احمدی اور غیر احمدی ہندو عیسائی شامل ہیں۔کہ ان کو رڈیا کے ذریعہ یا تو پہلے یا میری خلافت کے دوران میں اس خلافت کا پتہ معلوم ہوا۔ان میں سے ابھی تک بعض ایسے ہیں جو جماعت میں شامل نہیں ہوئے۔ان سے شہادت کی جاسکتی ہے جیسے ماسٹر فقیر اللہ صاحب غیر مبائع ہیں۔انہوں نے دیکھا کہ میں خلیفہ ہو گیا ہوں۔۔۔۔۔۔۔اسی طرح اور کئی لوگ بیعت کرتے رہتے ہیں جنہیں رویاء اور کشوف ہوئے مگر یہ تمام نشان ایک ایسے انسان کے لئے ہیں جس کی ضد اور عداوت سے عقل نہ ماری گئی ہو۔وہ دیکھ سکتا ہے کہ میں خدا تعالیٰ کی طرف سے مقرر کیا گیا ہوں۔اب جو میرا مقابلہ کرے گا وہ خدا کا مقابلہ کرے گا۔افسوس ان لوگوں پر جو ان نشانات سے فائدہ نہ اٹھا ئیں۔" خطبات جمعہ از مصلح موعود جلد 11 صفحه 24-223)۔۔۔۔۔۔۔۔