جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 588
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے 588 میں تبصرہ فرماتے اور ہدایات سے نوازتے رہے اور کئی باتیں حضرت میاں مسرور احمد صاحب سے دریافت فرمائیں۔باغ کے وسط میں پہنچ کر حضور نے فرمایا اب واپسی ہوگی۔لہذا اسی ترتیب سے ہم لوگ واپس روانہ ہوئے لیکن اچانک احساس ہوا کہ حضرت خلیفتہ اسیح الرابع (رحمہ اللہ ) ہمارے درمیان نہیں ہیں بلکہ ان کی جگہ حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب ہیں اور ترتیب اس طرح ہے سڑک پر چلتے ہوئے دائیں محترم سید محموداحمد شاہ صاحب ، درمیان میں حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب اور بائیں خاکسار لاشئی محض۔اب وہی باتیں اور ہدایات حضرت میاں مسرور احمد صاحب دے رہے ہیں۔کبھی خاکسار کواور کبھی محترم سید محمود احمد شاہ صاحب کو۔واپس چلتے ہوئے اسی مکان میں پہنچتے ہیں جہاں سے روانہ ہوئے تھے۔خاکسار اور سید محمود احمد شاہ صاحب صحن میں ٹھہر جاتے ہیں اور حضرت مرزا مسرور احمد صاحب مسکراتے ہوئے حضرت خلیفہ اسیح الرابع ( رحمہ اللہ ) والے کمرہ میں تشریف لے جاتے ہیں۔اس طرح یہ نظارہ ختم ہو جاتا ہے اور خاکسار کی آنکھ کھل جاتی ہے۔تاریخ تحریر 24 نومبر 2005ء) ۹۶۔مکرم لیمن انجی صاحب گیمبیا Once I saw plenty people converging towards a new Khalifa who was not Mirza Tahir Ahmad IV (R۔A) the dream was seen February 2003۔