جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 535
خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے : رویا، خوا ۴۶ مکرم شبیر احمد ثاقب صاحب استاذ جامعہ احمدیہ۔ربوہ 535 غائبا1999ء کی بات ہے جبکہ حضرت خلیفہ اسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز اللہتعالیٰ ناظر اعلیٰ صدر انجمن احمد یہ ربوہ تھے۔خاکسار نے خواب میں دیکھا کہ میں خانہ کعبہ کے جنوب مشرق میں کھڑا ہوں۔اس وقت جو علاقہ مجھے دکھایا گیا وہ پتھریلا سا اور غیر آبادسا ہے۔میرے ساتھ کوئی اور بھی ہے مگر اس کا نام یا حلیہ یاد نہیں۔ہمارے قریب سے مکرم و محترم سید محمود احمد شاہ صاحب کو گزرتے ہوئے مغرب کی طرف جاتے دیکھا۔ان کو راستے میں نذیر مسیح جو خدام الاحمدیہ کا خاکروب ہے نے سلام کیا اور ساتھ سلیوٹ کیا مگر مکرم شاہ صاحب نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں کی اور آگے چلے گئے۔اس کے بعد میں اور میرا ساتھی اسی طرف جہاں سے شاہ صاحب گئے ہیں چلتے ہوئے خانہ کعبہ کی عمارت کے مغرب میں چلے گئے۔وہاں ہم دیکھتے ہیں کہ اس عمارت کے درمیان میں دروازہ لگا ہوا ہے جو مغرب کی طرف کھلا ہے۔ہم دونوں اس دروازے سے خانہ کعبہ کے اندر داخل ہوئے ہیں تو کیا دیکھتے ہیں کہ سامنے والی دیوار پر تین بڑی بڑی تصویریں ایک بڑے پوٹریٹ پر لگی ہوئی ہیں۔ان تصاویر میں درمیان والی تصویر حضرت میاں مسرور احمد صاحب کی ہے اور ساتھ والی دونوں غیر احمد یوں کی ہیں۔خاکسارا اپنے ساتھی سے کہتا ہے یہ جو انہوں نے ( غیر احمد یوں) نے حضرت میاں صاحب کی تصویر لگائی ہوئی ہے یہ ان کی مجبوری ہے اور اس مجبوری کی وضاحت یہ کرتا ہوں کہ چونکہ ان کا سارا مالی نظام حضرت میاں صاحب کے پاس ہے۔اس لئے یہ گویا اپنے قواعد کی وجہ سے تصویر لگانے پر مجبور ہیں۔تاریخ تحریر 05 نومبر 2006ء)