جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 529 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 529

خلافت خامسه : مبشر رویا ، خوا ہیں اور الہی اشارے مطمئن ہو گیا۔529 تاریخ تحریر 26 نومبر 2005ء) مکرمہ امتہ الحفیظ صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ ضلع چکوال عاجز ہ اللہ تعالیٰ کو حاضر و ناظر جان کر یہ بیان کرتی ہے۔یہ اس دن کا واقعہ ہے جب حضرت خلیفہ امسیح الرابع ( رحمه الله ) خطبہ جمعہ ارشاد فرمارہے تھے اور بیماری کے باعث کمزوری آپ پر غالب آگئی وہ ایسا وقت تھا کہ تمام جماعت ایک عجیب کرب میں مبتلا ہو گئی اور اپنے پیارے آقا کے لئے دعاؤں میں لگ گئی۔خاکسارہ کو بھی اللہ تعالیٰ نے انتہائی دلسوزی سے اپنے آقا کے لئے دعا کرنے کی توفیق عطا فرمائی۔مغرب کی نماز میں پہلی رکعت کے دوسرے سجدے میں صرف اور صرف اپنے آقا کی صحت یابی کے لئے دعائیں کر رہی تھیں کہ عجیب کیفیت طاری ہوئی اور اچانک زبان پر یہ الفاظ آئے کہ " آنے والا خلیفہ مرزا شریف کی نسل سے ہوگا اس کے بعد دل میں انتہائی خوف پیدا ہوا۔بہت دعائیں کی استغفار کیا کہ یہ کیا ہوا۔اس بات کا ذکر نماز کے بعد بچوں سے کیا دل کی عجیب کیفیت تھی بہر حال یہ تو الہی فیصلے ہوتے ہیں جو رب العالمین چاہتے ہیں ہم تو اس کے در کے غلام ہیں۔حضرت صاحبزادہ مرزا مسرور احمد صاحب جب خلیفہ اسیح منتخب ہو گئے تو سب سے منته پہلے میرے داماد محترم عطاء المنان صاحب ابن مکرم راجہ نصیر احمد صاحب ناظر اصلاح وارشاد مرکزیہ نے ربوہ سے فون کر کے اطلاع دی کہ آپ کی بات پوری ہوگئی ہے اور حضرت مرزا