جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 36
خلافت اولی : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے آپ " آسمانی فیصلہ " میں تحریر فرماتے ہیں۔36 " حضرت مولوی صاحب کے محبت نامہ موصوفہ کے چند فقرے لکھتا ہوں غور سے پڑھنا چاہئے۔تا معلوم ہو کہ کہاں تک رحمانی فضل سے ان کو انشراح صدر وصدق قدم و یقین کامل عطا کیا گیا ہے اور وہ فقرات یہ ہیں۔" عالی جناب مرزا جی مجھے اپنے قدموں میں جگہ دو اللہ کی رضا مندی چاہتا ہوں اور جس طرح وہ راضی ہو سکے تیار ہوں اگر آپ کے مشن کو انسانی خون کی آبپاشی ضرور ہے تو یہ نابکار ( مگر محب انسان ( چاہتا ہے کہ اسی کام میں کام آوے۔تَمَّ كَلامَهُ جَزَاءُ الله " حضرت مولوی صاحب جو انکسار اور ادب اور ایثار مال و عزت اور جاں فشانی میں فانی ہیں وہ خود نہیں بولتے بلکہ ان کی روح بول رہی ہے۔" آسمانی فیصلہ از روحانی خزائن جلد 4 حاشیہ صفحہ 338)۔آپ "نشان آسمانی " میں تحریر فرماتے ہیں۔مولوی حکیم نور دین صاحب اپنے اخلاص اور محبت اور صفت ایثار اور اللہ شجاعت اور سخاوت اور ہمدردی اسلام میں عجیب شان رکھتے ہیں کثرت مال کے ساتھ کچھ قدر قلیل خدا تعالیٰ کی راہ میں دیتے ہوئے تو بہتوں کو دیکھا مگر خود بھوکے پیاسے رہ کر اپنا عزیز مال رضائے مولیٰ میں اٹھا دینا اور اپنے لئے دنیا میں کچھ نہ بنانا یہ صفت کامل طور پر مولوی صاحب موصوف میں ہی دیکھی۔یا ان میں جن کے دلوں پر ان کی صحبت کا اثر ہے۔۔۔اور جس قدر ان کے مال سے مجھ کو مدد پہنچی ہے اس کی نظیر اب تک میرے پاس نہیں۔۔۔خدا تعالیٰ اس خصلت اور ہمت کے آدمی اس امت میں زیادہ سے زیادہ کرے۔آمین ثم آمین چه خوش بودے اگر ہر یک زامت نور دیں بودے ہمیں بودے اگر ہر دل پر از نور یقیں بودے نشان آسمانی از روحانی خزائن جلد 4 صفحه 407)