جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 34 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 34

خلافت اولی : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے چگونگی درمیان نہ لایا۔مکان خراب ہوا مگر یہ مرد خدا نہیں گیا۔" 15 34 از خطبہ مولا نا عبدالکریم صاحب الحکم جلد 6 نمبر 32 مورخہ 10 ستمبر 1902ء) ( تذکرہ جدید ایڈیشن صفحہ 190) 11 ستمبر 1893ء میں نے خواب میں دیکھا کہ والدہ محمود خوش لباس کے ساتھ ایک جگہ آئی ہے جہاں مولوی نور دین بیٹھے ہیں اور آکر دو جوڑا ، کڑا مولوی صاحب کو دیئے ہیں۔پھر دیکھا کہ وہ کھانا تیار کر رہی ہیں اور منشی جلال الدین بیٹھے ہیں۔( تذکرہ جدید ایڈیشن صفحہ 201) ۱۲۔08 ستمبر 1906ء کو دیکھا کہ حضرت مولوی نور الدین صاحب نے ایک کاغذ بھیجا ہے جو پروف کی طرح ہے جو لڑ کا لے کر آیا ہے وہ کہتا ہے کہ اس کے حاشیہ پر سطر ہے ذرا پڑھ لینا اُس کاغذ کے دائیں طرف کے حاشیہ پر لکھا ہے۔دشمن نہایت اضطراب میں ہے۔( تذکرہ جدید ایڈیشن صفحہ 569) ۱۳۔" میں نے دیکھا کہ مجھے گولیاں ملی ہیں کچھ میں نے مولوی نورالدین صاحب کو دے دیں کچھ آپ ( یعنی نواب محمد علی خان ) کو لیکن میں نے نواب عنایت علی خان صاحب کو تلاش کیا لیکن وہ نہ ملے۔" ( تذکرہ جدید ایڈیشن صفحہ 655)