جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے

by Other Authors

Page 329 of 736

جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 329

خلافت رابعه : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے -ii 329 عبدالستار صاحب ریٹائرڈ سیکشن افسر (ایڈووکیٹ ) لاہور حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ کی ایک تاریخی یادداشت کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں۔حضرت مولوی سید سرور شاہ صاحب نماز سے چند منٹ پہلے بیت المبارک میں تشریف لے آیا کرتے تھے۔نوجوان ان کے پاؤں اور جسم دباتے تھے۔میں بھی ان لوگوں میں سے تھا۔ایک دفعہ میں نے عرض کیا۔کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام اپنی کتاب حقیقۃ الوحی میں اپنے پوتے مرزا نصیر احمد صاحب کا ذکر فرماتے ہیں۔مگر وہ ہمیں نظر نہیں آئے۔حضرت مولوی صاحب نے مسکرا کر فرمایا۔کہ وہ فوت ہو گئے تھے۔اور پھر فرمایا۔کہ میں نے ایک دفعہ دیکھا۔کہ ایک بہت بڑا ڈھول ہے جو چکر لگا رہا ہے اس میں خانے بنے ہوئے ہیں اور ہر خانہ میں ایک صفت لکھی ہوئی ہے اور پھر بتلایا گیا کہ جس شخص میں یہ صفات ہوں۔اور وہ اپنے ماں باپ کا دوسرا لڑکا ہو۔وہ اپنے زمانہ میں سب سے بڑا شخص ہوگا۔اس وقت ڈھول میں سید نا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا اوپر کا نصف جسم برآمد ہوا۔اور آپ نے فرمایا۔کہ وہ میں ہوں۔اس کے بعد ڈھول چکر لگاتا رہا۔اور اس پر وہی صفات لکھی ہوئی ہیں۔پھر آواز آئی۔کہ جس میں سی صفات ہوں اور وہ اپنے ماں باپ کا دوسرا لڑکا ہو وہ اپنے زمانہ میں سب سے بڑا شخص ہوگا۔اس وقت ڈھول سے سیدنا حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نوراللہ مرقدہ کا نصف جسم برآمد ہوا۔اور آپ نے فرمایا۔کہ وہ میں ہوں۔ڈھول اسی طرح چکر لگاتا رہا۔اور دو اور وجودوں کے متعلق اسی طرح بتلایا گیا۔کہ جس میں یہ صفات ہوں۔اور وہ اپنے ماں باپ کا دوسرا لڑکا ہو۔وہ اپنے زمانہ میں سب سے بڑا شخص ہوگا۔میں نے تیسرے شخص کے متعلق دریافت کیا۔آپ نے فرمایا۔وقت سے پہلے بتلانا مناسب نہیں۔میں نے عرض کیا۔کہ میں تو سمجھ گیا ہوں (یعنی تیسرے وجود حضرت مرزا ناصر احمد صاحب ہیں۔جو مرزا نصیر احمد صاحب کے بعد اپنے ماں باپ کے دوسرے لڑکے تھے ) چوتھے لڑکے کے متعلق میں نے تاریخ احمدیت جلد سوم کے صفحات