جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 30
خلافت اولی : مبشر رویا، خوا ہیں اور الہی اشارے " آپ مسلمان کا فخر ہیں اور آپ کو قرآنی دقائق کے استخراج اور حقائق فرقان کے خزانوں کی اشاعت میں عجیب ملکہ حاصل ہے۔بلا شبہ آپ مشکوۃ نبوت کے انوار سے منور ہیں اور اپنی شان اور پاک طینتی کے مطابق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نور سے نور لیتے ہیں آپ ایک بے مثال وجود ہیں جس کے ایک ایک لمحہ سے انوار کی نہریں بہتی اور ایک ایک رشحہ سے فکروں کے مشروب پھوٹتے ہیں۔۔۔۔۔آپ ابرار واخیار اور مومنوں کا فخر ہیں۔" ( ترجمه از عربی عبارت۔آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد 5) 30 30