جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 230
خلافت ثالثه : مبشر رویا ، خواہیں اور الہی اشارے حضرت اماں جان کا اپنے پوتے حضرت مرزا ناصر احمد کو بیٹا اور بیٹی کہہ کر پکارنا 230 اس موعود پوتے کو اللہ تعالیٰ نے الہام انا نبشرک بغلام اسمه یحیی میں اس بناء پر کہ وہ عمر پانے والا ہوگا بیٹی نام رکھا ہے۔جیسا کہ اس کے والد ماجد کے متعلق فرمایا تھا کہ لمبی عمر پانے والا ہوگا۔" اور اس نام کے رکھنے میں بعض اور حکمتیں بھی ہوسکتی ہیں جو اپنے وقت میں ظاہر ہوں گی۔واللہ اعلم الہام الہی میں مبشر بہ پوتے کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا پانچواں بیٹا قرار دیا گیا ہے۔اور پوتے کے لئے بیٹے کا لفظ عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے غزوہ حنین کے دن فرمایا۔انا النبي لا كذب انا ابن عبد المطلب یعنی میں نبی ہوں اور یہ جھوٹ نہیں اور میں عبد المطلب کا بیٹا ہوں۔سب جانتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ والہ وسلم عبد المطلب کے پوتے تھے۔پس پوتے کے لئے بیٹے کا لفظ بکثرت ہر زبان میں استعمال ہوتا ہے اور یہ عجیب بات ہے کہ حضرت اماں جان نے اپنے تمام پوتوں میں سے صرف حضرت مرزا ناصر احمدخلیفہ اسیح الثالث کو ہی اپنے بیٹوں کی طرح پالا اور ان کی تربیت فرمائی۔آپ اس الہامی نام سے ہی آپ کو پکارا کرتی تھیں۔چنانچہ حضرت سیدہ نواب مبار که بیگم صاحبہ مرحومہ نے حضرت مولانا جلال الدین شمس صاحب مرحوم کو ایک خط میں یوں تحریر فرمایا: