جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 126
خلافت ثانيه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے ے۔اکبر شاہ خاں صاحب کی رؤیا 126 اکبر شاہ خاں صاحب نجیب آبادی۔۔۔۔۔۔۔ایک روز سحری کے وقت حضرت مولوی سرور شاہ صاحب کے پاس آئے اور کہا کہ مجھے خواب میں بتایا گیا ہے کہ حضرت میاں صاحب بچے خلیفہ ہیں۔اس لئے میں بیعت کے لئے ابھی آ گیا ہوں کہ شاید دیر ہونے سے کوئی اور اثر غالب نہ آجائے۔چنانچہ انہوں نے بیعت کر لی۔لیکن افسوس کہ پھر کسی معمولی بات کی وجہ سے وہ بیعت پر قائم نہ رہے۔بلکہ آپ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عہد مبارک میں اس بارہ میں اعلیٰ مقام یقین پر پہنچ چکے تھے چنانچہ آپ رقم فرماتے ہیں۔" حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی زندگی میں ہی میرا یہی اعتقاد تھا کہ حضرت مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب ہی مصلح موعود ہیں۔میں نے انہی دنوں میں اس پیشگوئی پر اچھی طرح غور کیا تھا اس غور کے نتیجہ میں میں اس اعتقاد پر پہنچا تھا کہ مصلح موعود آپ ہی ہیں۔" اصحاب احمد از ملک صلاح الدین صاحب ایم اے جلد 5 صفحہ 150) حضرت مصلح موعودان کے بارہ میں فرماتے ہیں۔اسی طرح اکبر شاہ خاں صاحب نجیب آبادی تھے ان کے متعلق اب سنا ہے نہ معلوم کہاں تک سچ ہے کہ ان کا سلسلہ سے کوئی تعلق نہیں رہا۔انہوں نے میری مخالفت کے دوران میں رؤیا دیکھی اور پھر انہوں نے بیعت بھی کر لی۔گو اس پر قائم نہ رہے۔" ( خطبات جمعہ از مصلح موعود جلد نمبر 11 صفحه 223)