جماعت احمدیہ میں قیام خلافت کے بارہ میں الہامات، کشوف و رؤیا اور الٰہی اشارے — Page 10
10 خلافت حقه اسلامیه : مبشر رویا، خواہیں اور الہی اشارے خلافت على منهاج النبوة عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ قَالَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَكُونُ النَّبُوَّةُ فِيُكَمُ مَا شَاءَ اللهُ اَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَّرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونَ خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النُبُوَّةِ فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَّرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا عَاضاً فَيَكُونَ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ يَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَّرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ مُلكًا جَبَريَّةً فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللهُ اَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَّرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةٌ عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ثُمَّ سَكَتَ۔( مسند امام احمد بن حنبل جلد نمبر 4 صفحہ 273 ومشکوۃ باب الانذار والتحذیر ) صلى الله ترجمہ: حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت علی نے فرمایا تم میں نبوت قائم رہے گی۔جب تک اللہ چاہے گا پھر وہ اس کو اٹھالے گا۔اور خلافت علی منہاج النبوۃ قائم ہوگی۔پھر اللہ تعالیٰ جب چاہے گا اس نعمت کو بھی اٹھا لے گا۔پھر اس کی تقدیر کے مطابق ایذارساں بادشاہت قائم ہوگی جس سے لوگ دل گرفتہ ہوں گے اور تنگی محسوس کریں گے۔پھر جب یہ دور ختم ہوگا تو اس کی دوسری تقدیر کے مطابق اس سے بھی بڑھ کر جابر بادشاہت قائم ہوگی۔یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کا رحم جوش میں آئے گا اور اس ظلم و ستم کے دور کو ختم کر دے گا۔اس کے بعد پھر خلافت علی منہاج النبوۃ قائم ہوگی اور یہ فرما کر آپ خاموش ہو گئے۔( ترجمه از حضرت خلیفہ اسیح الخامس خطبہ جمعہ فرمودہ 21 رمئی 2004ء)