رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 79
79 135 اوائل 1924ء حضرت سیدہ امتہ الحی صاحبہ مرحومہ سے کہا۔یہ خوش خبری سن لو کہ تمہارے ہاں لڑکا ہو گا جو بہت با اقبال ہو گا۔پہلے اس سے لڑکیاں ہوئی تھیں مگر اس ماہ جس میں یہ گفتگو ہوئی حمل ہوا اور لڑکا پیدا ہوا جس کا نام خلیل احمد رکھا گیا۔الفضل 18 اپریل 1925ء صفحہ 5 $1924 136 فرمایا : میں نے خواب میں دیکھا اور خواب میں ہی مجھے ایسا محسوس ہوا کہ گویا یہ بیداری کا واقعہ ہے۔مجھے ایسا محسوس ہوا کہ چھت پر کوئی آدمی ہے میں نے خواب میں ہی اپنی بیوی کو جگایا۔مجھے اس وقت محسوس ہوا کہ گویا چور پھرتا ہے پھر میں نے میاں بشیر احمد صاحب کے گھر کی طرف سے روشنی آتی دیکھی جیسے کوئی لائینیں لے کر سیڑھیوں پر چڑھا ہے۔اس کے بعد مجھے شور کی آواز معلوم ہوئی اور میں نے غور سے سناتو یوں معلوم ہوا کہ جیسے کہیں آگ لگی ہوئی ہے اور شور وہاں سے آتا ہے۔اٹھ کر باہر گیا تو معلوم ہوا کہ جیسے میاں شریف احمد صاحب کے گھر کی طرف جہاں مولوی رحیم بخش صاحب رہتے ہیں آگ لگی ہوئی ہے۔اس مکان میں ایک دفعہ پہلے بھی آگ لگی تھی اور میں خواب میں اس امر کو یاد کر کے کہتا ہوں یہیں پھر آگ لگی ہے۔میں اس طرف جانا چاہتا ہوں اور راستے وغیرہ اجنبی معلوم دیتے ہیں۔اس وقت میں نے مولوی رحیم بخش صاحب کو ایک سکیم بتائی کہ آگ بجھانے کا انتظام اس طرح کرنا چاہئے۔جس راستہ پر میں اب مکان کی تلاش میں گیا ہوں اس پر جا کر مجھے اس مکان کا پتہ نہیں ملا اور میں پھر سڑک کی طرف واپس آگیا ہوں اتنے میں مجھے ایسا نظر آیا کہ حضرت صاحب جارہے ہیں اور شاید آپ کے ساتھ حافظ حامد علی مرحوم ہیں۔مجھے خیال آیا کہ آپ کے پیچھے جاؤں تو وہاں پہنچ جاؤں گا جس راستہ پر سے ہو کر آپ جارہے ہیں ایسا ہے جیسا شہر کی بہت آباد حصہ کی سڑک ہوتی ہے اور بہت کوڑا اور کرکٹ اور کیچڑ ہے۔کچھ دور جانے کے بعد آپ غائب ہو گئے اور میں نے سمجھا کہ اس جگہ کے پاس آگ لگی ہوئی ہوگی (گویا آپ راستہ دکھانے آئے تھے) جب میں آگے بڑھا تو میں