رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 586 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 586

586 کر طشتری میں رکھ دیں تو میں نے طشتری اٹھالی کہ حضرت خلیفہ اول کو کھانے کے لئے دوں پاس کے کمرہ کی کھڑی جب میں نے کھولی اور آموں والی طشتری آپ کے سامنے رکھنی چاہی تو میں نے محسوس کیا کہ پاس والے کمرہ کی چھت نیچی ہونے کی وجہ سے اور اس وجہ سے کہ آپ کے سامنے کھانے کی بہت سی طشتریاں رکھی تھیں میں سہولت سے طشتری آپ کے سامنے نہیں رکھ سکتا اور آم والی طشتری کو اس طرح جنبش دی کہ حضرت خلیفہ اول سمجھ جائیں اور اپنے سامنے کی طشتریاں پرے کر دیں آپ سمجھ گئے اور آپ نے اپنے سامنے کی طشتریاں پرے کر دیں تب میں نے کھڑکی کی دہلیز کو ایک ہاتھ سے پکڑ لیا اور اس کے سہارے سے خوب جھک کر آموں کی طشتری جس میں بہت سی قاشیں تھیں آپ کے سامنے رکھ دی اس پر میری آنکھ کھل گئی۔بیت الفکر میں آپ کو دیکھنا بتاتا ہے کہ آپ کے لئے اپنی اولاد کا موجودہ فتنہ فکر کا موجب بن رہا ہے اور ثابت آم کی بجائے اس کی قاشیں کرکے دینے سے میں یہ سمجھتا ہوں کہ کسی وقت آپ کی اولاد میں تفرقہ پیدا ہو گا اور شاید وہی وقت آپ کی اولاد کے لئے تو بہ کا مقرر ہے اور اسی میں وہ حضرت خلیفہ اول کے سامنے پیش ہونے کے قابل ہوں گے۔الفضل 3۔اکتو بر 1956 ء صفحہ 8 21 ستمبر 1956ء 624 فرمایا : میں نے خواب میں ایک اسلامی ملک کے متعلق دیکھا کہ وہاں کے خاندانوں پر عیسائیت کا اثر بڑھتا جاتا ہے خدا تعالیٰ اس ملک کو عیسائیت کے اثر سے محفوظ رکھے کیونکہ وہ ملک اسلام کی بہت خدمت کر رہا ہے۔الفضل 4۔اکتوبر 1956 ء صفحہ 3 30 $1956 625 فرمایا : خواب میں دیکھا کہ میں ایک شہر میں ہوں جس میں ایک بڑی عمارت کے سامنے ایک چوک ہے جس میں بہت سی سڑکیں آکر ملتی ہیں میں نے ایک شخص کو دیکھا کہ وہ میری طرف آ رہا ہے اور میں نے اس کے آنے کو برا محسوس کیا اس وقت میرے ساتھ کوئی پہرہ دار نہیں میں فوراً پاس والی عمارت کے پھاٹک کی طرف مڑا اور پھاٹک میں سے ہو کر اندر چلا گیا اس عمارت کے چاروں طرف لوہے کی مضبوط چپٹی چپٹی سلاخوں کا کمرہ ہے جیسا کہ اہم سرکاری عمارتوں