رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 548
548 خدا کیسا غیب دان خدا ہے اور کوئی چیز اس کی نظر سے پوشیدہ نہیں اور وہ اپنے بندوں کو واقعہ کے ظاہر ہونے سے سالوں پہلے خبردار کر دیتا ہے۔الفضل 5۔ستمبر 1956 ء صفحہ 3 اگست 1954ء 588 فرمایا : اگست کے شروع میں الہام ہوا رَبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبِّينِي صَغِيراً (سوره بنی اسرائیل : (25) اے خدا! میرے والدین پر رحم کر کہ جس طرح انہوں نے مجھے ایسی عمر میں پالا تھا جب میں کسی کام کے قابل نہ تھا یعنی اب جبکہ وفات کے بعد وہ نئے اعمال سے محروم ہو گئے ہیں جس طرح میں بچپن میں اعمال سے محروم تھا تو اس وقت جو انہوں نے میری خدمت کی تھی اب اس کے بدلہ میں تو ان کی مدد کر۔الفضل 5۔اکتوبر 1954 ء صفحہ 3-4 589 اگست 1954ء فرمایا : میں نے دیکھا کہ حضرت اماں جان) بیمار ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ان کا آخری وقت ہے اس وقت میں ان کے پاس آیا اور میں نے کہا کہ اماں جان اس وقت جماعت پر نازک وقت ہے آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کریں کہ وہ ہمیں اپنی پناہ میں رکھے۔حضرت اماں جان) نے اپنا ہاتھ بڑھایا جس طرح مصافحہ کے لئے بڑھاتے ہیں اور میں نے ہاتھ اپنے ہاتھ میں لے لیا تب آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ تمہارا حافظ ہو۔اس پر میں نے کہا کہ اماں جان دعا کریں اللہ تعالی ساری جماعت کا حافظ ہو اس پر انہوں نے پھر کہا اللہ تعالیٰ تمہارا حافظ ہو۔اللہ تعالیٰ تمہارا حافظ ہو۔اس پر میری آنکھ کھل گئی۔الفضل 26۔ستمبر 1954ء صفحہ 3 590 30۔اگست 1954ء فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں ایک وسیع سٹیشن پر ہوں (یہ رویا 29 اور 30۔اگست کی درمیانی شب کی ہے مجھے کسی نے بتایا کہ ایک ویٹنگ روم میں چوہدری ظفر اللہ خان صاحب بھی ٹھہرے ہوئے ہیں میں ان سے ملنے کے لئے گیا۔وہ ویٹنگ روم میں بیٹھے ہوئے تھے اور ان کے ساتھ کچھ اور لوگ بھی تھے جو حکومت کے افسر معلوم ہوتے تھے مگر یہ بھی معلوم ہو تا تھا کہ ان