رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 528 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 528

528 ہے کہ ہمارے سلسلہ کا لٹریچر سنہالیز زبان میں شائع ہونا شروع ہو گیا ہے اور اس کے نتائج اچھے نکلیں گے میں خواب میں کہتا ہوں کہ سنگھالیز زبان تو ہے یہ سنہالیز کیوں لکھا ہے پھر میں سوچتا ہوں کہ سنہالیز زبان کونسی ہے تو میرا ذ ہن اس طرف جاتا ہے کہ شاید یہ ملائی زبان کی کوئی قسم ہے اس کے بعد آنکھ کھل گئی۔عجیب بات یہ ہے کہ دوسرے ہی دن سیلون کے کسی نوجوان کا خط آیا کہ ہمارے ملک میں جو مبلغ آتے ہیں وہ انگریزی دان ہونے چاہئیں کیونکہ انگریزی کا زیادہ رواج ہے حتی کہ گو نام کے طور پر ہماری زبان سنگھالی کہلاتی ہے لیکن در حقیقت انگریزی زبان کو سمجھنے والے زیادہ لوگ ہیں اور ہمارے مبلغ سنگھالی سیکھ کر آتے ہیں انگریزی اچھی نہیں جانتے اور اسی زبان میں لٹریچر شائع ہوتے ہیں میں نے سمجھ لیا کہ وہی خواب والا مضمون اس میں آیا ہے چنانچہ میں نے ان کو لکھا کہ اب انگریزی کی وسعت کو آپ ختم سمجھئے۔سنگھالی ترقی کرے گی اور اسی میں ہمارا لٹریچر مفید ہو گا کیونکہ یہی مجھے آج رویا میں بتایا گیا ہے آپ کے خط نے وہ مضمون میرے سامنے کر دیا ہے۔الفضل 24۔دسمبر 1952ء صفحہ 2 565 دسمبر 1952ء فرمایا : میں نے دیکھا کہ ایک جگہ پر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام بیٹھے ہیں ان کے پہلو میں میں بیٹھا ہوں دو اور آدمی سامنے بیٹھے ہیں جن کو میں جانتا نہیں ہم سب سادگی کے ساتھ جیسے گھاس پر زمیندار بیٹھتے ہیں بیٹھے ہیں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کوٹ پہنا ہوا ہے لیکن جو دو سرنے لوگ ہیں انہوں نے کھنڈر کے صاف لباس پہنے ہوئے ہیں کوٹ نہیں پہنا ہوا اپنی نسبت مجھے یاد نہیں کہ میں نے کوٹ پہنا ہوا ہے یا نہیں کچھ باتیں ہو رہی ہیں اور ان باتوں ہی کے سلسلہ میں میں نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے مخاطب ہو کر کہا کہ قرآن کریم میں جہاں جہاں مومنوں کے بارہ میں انکاریا کرہ کا مفہوم استعمال ہوا ہے اس سے مراد حقیقی انکار یا کرہ نہیں ہو تا بلکہ اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ مومن زیادت علم کے لئے تفصیل یا تشریح چاہتے ہیں کرہ کا لفظ تو قرآن کریم میں وضاحت سے مومنوں کے لئے آتا ہے لیکن انکار کا لفظ لفظی طور پر نہیں آتا ہاں ایک جگہ پر خَشِيتُمْ کے الفاظ آتے ہیں اسی طرح قرآن کریم پر غور کرنے سے شاید اور الفاظ بھی نکل آئیں بہر حال اس میں یہ بتایا گیا ہے کہ مخلص صحابہ یا