رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 457 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 457

457 اشتہار پر اظہار نفرت کیا اور میں نے کہا کہ میں اس قسم کی باتوں کو پسند نہیں کرتا مجھے وہ بیٹے بھی معلوم ہیں جن کا نام لے کر اس نے تعریف کی ہے اور مجھے لکھنے والا بھی معلوم ہے لیکن میں کسی کا نام نہیں لیتا۔اس رویا کے کچھ عرصہ بعد مجھے اس بات کا احساس ہو رہا تھا کہ ایک طبقہ جماعت میں اس قسم کی حرکات کر رہا ہے گو خواب کے دنوں میں اس طرف کبھی خیال نہ گیا تھا لیکن بعض واقعات سے قریباً سال بھر سے میرے اندر یہ احساس تھا کہ جوں جوں میری عمر زیادہ ہوتی جا رہی ہے جماعت کا منافق طبقہ یہ سمجھنے لگا ہے کہ اب تو ان کی زندگی کے تھوڑے ہی دن رہ گئے ہیں۔آئندہ کے لئے ابھی سے اپنے قدم جمانے کی کوشش کرو گویا وہی پیغامیوں والا فتنہ جو 1914ء میں پیدا ہوا اسی کو ایک اور رنگ میں پیدا کرنا چاہتے ہیں اور قرآن کریم سے بھی پتہ چلتا ہے کہ جب بادشاہت بدلتی ہے نچلے طبقہ کے لئے ابھرنے کا موقع نکل آتا ہے پس بعض لوگ جن کے اندر اخلاص نہیں اور جو سمجھتے ہیں کہ پتہ نہیں اس پر کس وقت موت آجائے انہوں نے ابھی سے اپنے قدم جمانے کی کوشش شروع کر دی ہے اور قریباً سال بھر سے مجھے یہ بات نظر آ رہی ہے مگر وہ تو قیاسی بات تھی اب اللہ تعالیٰ نے رویا میں بھی مجھے بتایا ہے کہ بعض لوگ اس قسم کی کوشش کر رہے ہیں اور وہ اپنا تعلق جتا کر اور اپنی محبت کا اظہار کر کے مختلف ناموں سے اس قسم کی باتیں کر رہے ہیں جو جماعت میں فتنہ پیدا کرنے والی ہیں لیکن یہ ظاہر بات ہے کہ وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکتے اس لئے کہ اول تو خدا تعالیٰ کی طرف سے جب کوئی صداقت دنیا میں آتی ہے وہ جب تک پوری طرح قائم نہ ہو جائے اس وقت تک اسے کوئی مٹا نہیں سکتا یہ ایک موٹا اصول ہے جس کے خلاف دنیا میں کبھی نہیں ہوا۔دوسرے خدا تعالٰی نے مجھے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بعثت کی غرض میں شامل کیا ہے اور گزشتہ انبیاء کی پیشگوئیاں اس بات کا ثبوت ہیں بلکہ خود رسول کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی احادیث سے بھی یہ بات ثابت ہے آپ نے جہاں یہ فرمایا ہے کہ لَو كَانَ الْإِيْمَانُ مُعَلَّقًا بِالتُّرَ يَّالَنَالَهُ رَجُلٌ مِنْ هؤلاء وہاں آپ نے رجال کا لفظ بھی استعمال فرمایا ہے جس میں اس طرف اشارہ ہے کہ در حقیقت ایک سے زیادہ آدمی ہوں گے جن کے ہاتھ سے یہ پیشگوئی پوری ہوگی اس لئے وہ میرے کام کو تبھی مٹا سکتے ہیں جب اس کے ساتھ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا نام