رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 40
40 40 63 اوائل 1915ء فرمایا : صوفی غلام محمد صاحب بی اے ماریشس روانہ ہوئے تو آپ نے ان کے جانے کے دو چار روز بعد سنایا۔میں نے رویا میں دیکھا ہے کہ صوفی صاحب جہاز سے اترے اور جس سرزمین پر قدم رکھا ہے اس میں سانپ بہت ہیں۔فرمایا : معلوم ہوتا ہے کہ اولاً ان کی مخالفت بہت ہو گی۔الفضل 30 مارچ 1915ء صفحہ 15 اوائل 1915ء 64 فرمایا : خدا نے آج سے بائیس سال پہلے مجھے خبر دی تھی جب شیخ صاحب (شیخ عبد الرحمان صاحب مصری مراد ہیں۔ناقل ) مصر سے واپس آئے ہیں اس وقت مجھے ایک رویا ہوا جس میں مجھے بتایا گیا کہ شیخ صاحب کا خیال رکھنا یہ مرتد ہو جائیں گے۔چنانچہ میں نے اس رویا کی بناء پر صد رانجمن احمدیہ کو توجہ دلائی کہ ان کا خاص خیال رکھا جائے۔الفضل 20۔نومبر 1937ء صفحہ 5 6 نیز دیکھیں الفضل 14۔اگست 1964ء صفحہ 4 65 ₤1915 فرمایا : میں نے رویا میں دیکھا کہ ہمیٹی سے تاجروں کی بیعتیں آئی ہیں اور ان میں سے ایک کا نام راؤ بہ اور راگھو رام جیسا ہے اور جیسا کہ ان علاقوں میں قاعدہ ہے ہر نام باپ کے نام کے ساتھ ملا کر رکھا ہوا ہے وہ فہرست آٹھ نو تاجروں کی تھی اور مجھے خواب میں ہی معلوم ہوا کہ ان میں سے اکثر خطاب یافتہ اور بینکر تھے۔معلوم ہوتا ہے اس میں اسی طرف اشارہ تھا کہ اس قوم کو تبلیغ سے خالی نہ چھوڑو۔مگر بعض دفعہ خواب کی تعبیر ایک وقت سمجھ میں نہیں آتی اور دوسرے وقت آجاتی ہے اس وقت میں نے اس خواب کی تعبیر نہ سمجھی لیکن تحریک جدید پر خدا تعالیٰ نے یہ بات میرے ذہن میں ڈال دی اور میں نے ” دعوت و تبلیغ " پر زور دینا شروع کیا کہ وہ ہمیئی میں تبلیغی مرکز قائم کرے۔ریورٹ مجلس مشاورت 1937 ء صفحہ 78