رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود

by Hazrat Mirza Bashir-ud-Din Mahmud Ahmad

Page 419 of 623

رؤیا و کشوف سَیّدنا محمود — Page 419

419 کے بد نتائج کو مٹادے گا اور اس خطرہ عظیمہ سے مسلمان محفوظ ہو جائیں گے۔یہ جو خواب میں میں نے بلاء دیکھی ہے اس کے دو سر تھے۔ایک سر تو اس ابتلاء کی طرف اشارہ ہے جو قائد اعظم کی وفات کی وجہ سے مسلمانوں کو پہنچا لیکن جو دو سرا سرد کھایا گیا اس سے کیا مراد ہے دوسرے دن یہ خبر شائع ہوئی کہ ہندوستانی فوجوں نے حیدر آباد پر حملہ کر دیا ہے تب میں نے قیاس کیا کہ دوسرے سر سے مراد حیدر آباد پر حملہ ہے اور چونکہ خواب میں کسی مصیبت کے واقعہ کی طرف اشارہ کیا گیا تھا اس لئے میرے دل میں خیال گذرا کہ کہیں یہ حیدر آباد کا حملہ بھی ایک مصیبت نہ بن جائے آخر کل کی خبروں سے معلوم ہوا کہ حیدرآباد نے ہتھیار ڈال دیتے ہیں یا دوسرے لفظوں میں یوں کہو کہ نظام نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں۔الفضل 21۔ستمبر 1948ء صفحہ 3 463 دسمبر 1948ء فرمایا : میں نے دیکھا کہ میں قادیان میں ہوں لیکن عارضی طور پر گیا ہوں پھر واپس آنے کا خیال ہے۔کچھ ایسے خطرات ہوتے ہیں جن سے واپسی کے رستہ میں مشکلات ہوں۔الفضل 19۔دسمبر 1948ء صفحہ 3 15۔دسمبر 1948ء 464 فرمایا : میں نے دیکھا جبکہ میں کوئٹہ سے واپس آچکا تھا کہ میاں محمد اسماعیل تاجر لائل پور مجھے ملے وہ نسبتا کم عمر ہیں لیکن ادھیڑ عمر سے بھی کم ہیں حالانکہ ان کی عمر ستر پچھتر سال کی تھی اور ان کے دائیں بائیں ان کے دو لڑکے کھڑے ہیں میں نے دوسرے دن ڈاکٹر عبدالحمید صاحب ڈویرنل آفیسر ریلوے کوئٹہ سے اس خواب کا ذکر کیا تو انہوں نے بتایا کہ محمد اسماعیل صاحب واقع میں آئے ہوئے ہیں اور ایک لڑکا بھی ان کے ساتھ ہے اور انہوں نے کہا کہ غالبا ایک اور لڑکا بھی آیا تھا۔جو واپس چلا گیا ہے مگر انہوں نے بتایا کہ وہ بیمار ہیں۔بیمار کو تندرست اور جوان دیکھنے کی تعبیر اکثر موت ہوتی ہے چنانچہ کچھ دنوں کے بعد معلوم ہوا کہ وہ فوت ہو گئے ہیں۔الفضل 19۔دسمبر 1948ء صفحہ 3